انیلہ بی بی قتل کیس کا ڈراپ سین۔قاتل شوہر ہی نکلا۔

ایبٹ آباد:دو ہفتہ قبل قتل ہونے والی انیلہ بی بی قتل کیس کا ڈراپ سین۔قاتل شوہر ہی نکلا۔بیٹے نے عدالت میں بیان دے کر اپنے باپ پر دعویداری کردی۔اس ضمن میں زرائع نے بتایا ہے کہ دو ہفتہ قبل تھانہ نواں شہر کی حدود ککمنگ میں صابر نامی شخص نے اپنے گھر میں اپنی بیوی کو گولیاں مار کر قتل کردیا تھا اور خودکشی کا رنگ دے دیا تھا لیکن مقتولہ کے بھائیوں نے صابر پر قتل کر مقدمہ درج کروا دیا تھا جس کے بعد پولیس نے نعش کو قبضے میں لیکر ایوب ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے قتل کی تصدیق کردی تھی۔

پولیس نے مقتولہ کے بھائیوں کی رپورٹ کے بعد اس کے شوہر کو گرفتار کرلیا تھا گزشتہ روز مقتولہ کے بیٹے نے اپنے والد کے خلاف عدالت میں 164 کا بیان ریکارڈ کرواتے ہوئے کہا ہے کہ میری پھوپھو جو ہمارے گھر میں رہتی ہیں اور میرے چھوٹے دو بہنیں بھائیوں کے سامنے میری والدہ کو میرے والد نے گولیاں مار کرقتل کیا جس کے بعد پھوپھو کو والد نے کہا کہ تم سے کوئی پوچھے تو کہنا کہ میں جنگل کو گئی ہوئی تھی جبکہ چھوٹے بہین بھائیوں کو والد نے کہا کہ اگر تم سے کوئی پوچھے تو تم کہنا کہ ہم دونوں باہر سے مرغ لینے گئے ہوئے تھے جس پر پولیس نے ملزم صابر کو جیل سے واپس لا کر موقعہ کی نشاندہی کروائی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!