ایس پی شعبہ تفتیش قمرحیات خان نے ڈرائیوربدیع الزمان قتل کیس کا معمہ حل کردیا۔ ملزم راج برخان گرفتار۔

ایبٹ آباد(پریس ریلیز) کینٹ پولیس کی زبردست کاروائی اندھے قتل کیس کا سراغ لگا تے ہوئے ملزم گرفتار تفتیش جاری۔ذرائع کے مطابق گزشہ دنوں تھانہ کینٹ کی حدود سے کیری ڈرائیور بدیع الزمان عرف بدری استاد قوم کڑلال سکنہ کنج قدیم ایبٹ آباد جو کہ کیری سوزوکی نمبری9881GAD بطور ٹیکسی چلاتا تھا جس کی نسبت مورخہ 23فروری2020 کو اس کے بیٹے ناصر تاشفین نے رپورٹ کی کے مورخہ 22فروری 2020 کو وہ گھر سے حسب روٹین نکلا اور واپس نہ آیا جس کی رپورٹ پر ڈرائیور کی تلاش شروع تھی کہ مورخہ 10مارچ2020 کو ڈرائیور کی عدم شناخت نعش تھانہ سرائے صالح کی حدود سے برآمد ہو کر بعد پوسٹمارٹم مد امانت دفن کی گئی اور تھانہ سرائے صالح نے مقتول کے پارچات کی شناخت کا سوشل میڈیا پر اشتہار جاری کیا۔

جس کے پارچات کی اس کے بیٹے نے شناخت کی وقوعہ کے اصل حالات معلوم کرنے اور ملزمان کی گرفتاری کی خاطر ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد جاوید اقبال وزیر کی ہدایت اورایس پی انوسٹگیشن قمر حیات خان کی زیر نگرانی ڈی ایس پی کینٹ الطاف خان، ایس ایچ او کینٹ طاہر سلیم ،انچارج انوسٹگیشن انسپکٹر عبدالغفور خان و سب انسپکٹر عبدالوحید پر مشتمل تفتیشی افسران کی خصوصی ٹیم تشکیل دی جس نے اندھے قتل کا سراغ لگا کر مقدمہ میں جدید ٹیکنالوجی سمیت تمام تر وسائل بروئے کار لاتے ہوئے مقدمہ میں ملزم راج برخان ولد میر اکبر قوم تنولی سکنہ کنگڑوچھ تحصیل غازی ضلع ہری پور کو گرفتارکیا جس نے وقوعہ میں اس کے ساتھ شامل دیگر ملزمان کی نشاندہی کی جن کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔3

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!