امجدشاہزمان کی کوششوں سے واجدخان قتل کیس کاراضی نامہ ہوگیا۔

ایبٹ آباد: کامسیٹس یونیورسٹی کے طالبعلم کے ہاتھوں قتل ہونیوالے ڈرائیورواجدخان کے قتل کیس کا راضی نامہ ہوگیا۔ اس ضمن میں ذرائع نے وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ گوجری میرا دہمتوڑ کے رہائشی شیرباز ولد نوروزخان جوکہ کامسیٹس یونیورسٹی میں زیر تعلیم تھا۔ گزشتہ سال سترہ دسمبر 2019ء کو یونیورسٹی کے مین گیٹ پر جھگڑے کے دوران شیرباز کی گولی سے بیچ بچاؤ کرانے والا میرپور کا رہائشی سوزوکی ڈرائیور واجد خان مارا گیا۔ ورثاء کی دعویداری پر شیرباز کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیاگیا۔سابق امیدوار صوبائی اسمبلی امجدشاہزمان،ولی استان اور طارق خان کی کوششوں سے میرپور میں ایک گرینڈ جرگے کا انعقاد کیاگیا۔ جس میں مقتول سوزوکی ڈرائیور واجد خان کے ورثاء نے شیرباز خان کو فی سبیل اللہ معاف کرنے کا اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!