ایبٹ آبادمیں خفیہ طور پر منشیات کا دھندہ کرنے والے گرفتار کرلیاگیا۔ آٹھ کلو گرام منشیات برآمد۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) خفیہ طور پر منشیات کا دھندہ کرنے والے منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیاگیا۔ آٹھ کلو گرام منشیات برآمد۔ اس ضمن میں ذرائع نے وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ تھانہ میرپور کے ایس ایچ او سردار رفیق اورتھانہ میرپور کے ایس ایچ او طاہرسلیم نے گلی محلوں میں خفیہ طور پر منشیات کا دھندہ کرنے والوں کیخلاف کارروائیاں شروع کررکھی ہیں۔ مختلف کارروائیوں کے دوران اشرف ولد سلطان سکنہ کیہال سے 830 گرام ہیروئن، بلال ولد دلاور سکنہ نواں شہر سے 11 سو گرام چرس، زوہیب صدیق ولد محمد صدیق سکنہ شیخ البانڈی سے 01 کلو 45 گرام چرس، اور اجمل ولد شیر خان سکنہ جھگیاں سے 770 گرام چرس برآمد کرکے مقدمات درج کرلئے۔ جبکہ ایس ایچ او تھانہ میرپور طاہر سلیم نے حسیب شاہ ولد معصوم شاہ سکنہ بلال ٹاون سے 02 کلو 515 گرام چرس، اورکاشف ولد مسکین سکنہ جھنگی سے 02 کلو کے قریب چرس برآمد کرکے مقدمات درج کرلئے ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!