بدنام زمانہ منشیات فروش مانا چارکلو چرس سمیت گرفتار۔

تناول(جہانگیر شاہ)ایس ایچ اوتھانہ شیروان غفورقریشی نے بدنام زمانہ منشیات فروش ملک امان عرف مانا سے 3کلو 92 گرام چرس برامد کرکے تھانہ شیروان میں مقدمہ زیر دفعہ 9D CNSA درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی جبکہ دیگر کاروائیوں کے دوران بھاری اسلحہ آتشیں،پسٹل تیس بور پانچ عدد نو میگزین بمعہ 115گولیاں بندوق 12 بور سنگل بیرل پانچ بمعہ69 کارتوس ایک عدد 7 ایم ایم ریپیٹر کلاشنکوف نما ایک عددبمعہ میگزین ریپیٹر پمپ ایکشن ایک عددبرامد کرکے تھانہ شیروان میں 19AA اور 15AA امتناع اسلحہ ایکٹ کے مقدمات درج رجسٹر کر لیئے ان تابڑ توڑ کاروائیوں کے ساتھ جرائم پیشہ افراد کے خلاف ایس ایچ اوتھانہ شیروان نے جرائم پیشہ افراد کو علاقہ بدر ہونے پر مجبور کردیاموت کے سوداگروں کو کھلا پیغام دے دیا ہے اگر تھانہ شیروان کی حدود میں رہنا ہے تو سفید پوشی کے لبادے میں چھپے جرائم پیشہ افراد کو غیر قانونی دھندوں سے باز رہنا ہوگا نوجوان نسل میں جو لوگ زہر منتقل کررہے ہیں ان کے لیئے تھانہ شیروان کی حدود تنگ کرکے قانون کے مطابق علاقہ بدر کرنے پر مجبور کیا جائے گا میرا مشن علاقے میں امن وامان قائم کرنا علاقہ سے جرائم پیشہ افراد کا خاتمہ کرکے علاقے کو کرائم اور جرائم سے پاک کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!