سرکاری ملازمین کے ملوث ہو نیکی بھی اطلاعات۔ امیدواروں سے بلیوٹوتھ ڈیوائس برآمد ہوئی تھیں، تحقیقات کا دائرہ وسیع۔
ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)خیبر پختونخوا کے میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجوں میں داخلہ کے لئے ایم ڈی کیسٹ ٹیسٹ میں امیدواروں سے خفیہ بلیو ٹوتھ ڈیوائس برآمد ہونے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، منظم گروہ کا سراغ لگانے کا دعویٰ کیا گیا ہے، اتوار کے روز ایم ڈی کیٹ ٹمیٹ میں طلباء سے بلیوٹوتھ ڈیوائس برآمد ہوئی تھی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ اس حوالے سے صوبائی حکومت کے ماتحت اداروں نے تحقیقات شروع کر دی ہیں، گرفتار طلباء وطالبات سے بھی بیانات قلمبند کئے گئے ہیں ذرائع نے بتایا ہے کہ ملوث گروہ میں بعض سرکاری ملازمین بھی شامل ہیں، جن کی گرفتاری کے لئے ان کے خلاف گھیرا تنگ تنگ کیا جارہا ہے۔
