ڈی او زنانہ ایبٹ آباد کی انوکھی منطق۔ کرونا وائرس کا شکار ٹیچرز کو سکول حاضری کا حکم۔

ایبٹ آباد:ڈی او زنانہ ایبٹ آباد کی انوکھی منطق۔ کرونا وائرس کا شکار ٹیچرز کو سکول حاضری کا حکم۔ کرونا وائرس کی موذی وبا کی وجہ سے پورے ملک میں تعلیمی ادارے تقریباً چھے مہینے تک بند رھنے کے بعد حکومتی حکم پر ایس او پیز کے تحت دوبارہ کھولے گئے تو محکمہ صحت کی ٹیموں نے مختلف سکولوں کا دورہ کیا اور نمونے حاصل کیے۔ جن سکولوں کے معلمین یا طلبہ وطالبات کے کرونا ٹیسٹ مثبت آئے۔ ان سکولوں کو یا کلاس روم کو کم از کم پانچ دن کے لیے سیل کر دیا گیا اور کورونا سے متاثرہ معلمین اور طلبہ وطالبات کے لیے لازمی قرار دیا گیا کہ وہ چودہ دن کے قرنطینہ کے بعد دوبارہ ٹیسٹ کروائیں گے لیکن ڈی او فی میل ایجوکیشن نے متاثرہ معلمین کو پانچویں دن سکول میں حاضری کا حکم جاری کر دیا۔ کیا ڈی او کا یہ فیصلہ درست ہے؟ کیا اس سے اس سکول میں کرونا اور نہیں پھیلے گا؟ لیکن یہاں تو اخپل بادشاہی ہے۔نہ کوئی پوچھنے والا ہے نہ کوئی سننے والا۔ محکمہ صحت کے احکامات کو بھی ہوا میں اڑا دیا گیا ہے۔


یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!