نسیم خان نے پانچ کلومنشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔ ملزم گرفتار۔

ایبٹ آباد: نسیم خان نے پانچ کلومنشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔ ملزم گرفتار۔ اس ضمن میں ایکسائز انٹیلی جنس کے ذرائع نے وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ ایکسائز انٹیلی جنس ہزارہ کے سب انسپکٹرنسیم خان کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ منشیات کی بھاری کھیپ گلگت سمگل کی جائے گی۔ جس پر ایکسائز کی ٹیم نے میاں جی ہوٹل کے پاس ناکہ لگالیا۔

ذرائع کے مطابق ایکسائز کی ٹیم نے گلگت جانیوالی موٹرکار کو روک کر تلاشی لی تو گاڑی کے خفیہ خانوں سے پانچ کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد ہوئی۔ جس پر گاڑی میں سواررحمت ولد مسافر سکنہ بشام کو گرفتار کرلیاگیا۔ ایکسائز کے مراسلے پر تھانہ میرپور میں ملزم رحمت کیخلاف زیر دفعہ نائن ڈی پی پی سی کے تحت ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔


یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!