سانحہ نومئی: مزید آٹھ ملزمان فوجی عدالت کے حوالے، تعداد چوبیس ہوگئی۔

جناح ہاؤس حملے میں 260 سے زائد پی ٹی آئی کارکنوں کی فہرستیں تیار، واٹس ایپ گروپوں سے ملزمان کی نشاندہی۔
چالیس کارکنوں کیخلاف مقدمات سے دہشتگردی دفعات ختم، 46 ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ 2 جون تک ملتوی۔
اسلام آباد(وائس آف ہزارہ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی گرفتاری کے بعد ہنگامہ آرائی میں ملوث پی ٹی آئی کے مزید 8 ملزموں کو فوجی عدالت کے حوالے کر دیا گیا۔ میڈیارپورٹ کے مطابق فوجی عدالتوں کے حوالے کیے جانے والے شر پسندوں کی تعداد 22 ہوگئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شر پسندوں کو تفتیش اور ٹرائل کے لیے فوجی عدالتوں کے حوالے کیا گیا ہے۔ ملٹری کورٹس کو دیئے جانے والے کیسز کے ٹھوس شواہد بھی فراہم کیے گئے ہیں۔ پولیس کا مزید کہنا ہے کہ فوجی عدالتوں میں دیے جانے والے شر پسند براہ راست جناح ہاؤس و دیگر حساس تنصیبات کی حدود کے اندر جلاؤ گھیراؤ کرتے رہے۔ شواہد کی تصدیق ہونے پر کیسز منتقل کیے گئے۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے ذریعے شرپسندوں کی حوالگی کی گئی۔ مزید گرفتار شر پسندوں کے 9 مئی کے واقعات میں کردار کا تعین کیا جارہا ہے۔ دریں اثنا جناح ہاؤس حملے میں ملوث 260 سے زائد شر پسندوں کی گرفتاریوں کے لیے فہرستیں تیار کر لی گئیں۔ پولیس حکام کے مطابق جناح ہاؤس پر حملہ کرنے والوں، توڑ پھوڑ کرنے والوں اور آگ لگانے والوں کو سخت سزائیں دلوانے کے لیے مزید 260 سے زائد شر پسندوں کی گرفتاریوں کے لیے فہرستیں تیار کر لی گئیں۔ گرفتارشر پسندوں کے موبائل میں واٹس ایپس گروپوں سے متحرک کارکنوں کی گرفتاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ قیادت اور گرفتار شر پسندوں سے رابطے میں رہنے والے دوسروں کو متحرک کرنے والے کارکنان کی لوکیشنز اور ویڈیوز سے نشاندہی کر کے فہرستیں تیار کی گئی ہیں۔ پولیس کے مطابق واٹس ایپ گروپس میں موجود شر پسندوں کی لوکیشنز اور ویڈیوز حاصل کر لی گئی ہیں۔ قیادت کے حکم پر شر پسند کارکنان واٹس ایپ کے ذریعے جناح ہاس پہنچے تھے۔ شرپسندوں کی گرفتاریوں کے لیے تفتیشی افسران کو گرفتاری کا ٹاسک دے دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!