آٹھ سالہ بچہ پانی میں ڈوب کرجبکہ ساٹھ سالہ خاتون دیوارکے نیچے آکرجاں بحق۔

ایبٹ آباد:تھانہ کنیٹ کی حدود جبڑیاں میں پانی میں نہاتے ہوئے 8 سالہ بچہ پانی میں ڈوب کر جاں بحق۔پولیس اور ہری پور کی ریسکو1122 کی ٹیم نینعش کو چار گھنٹے بعد پانی سے نکال دی۔ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل۔اس ضمن میں ذرائع نے بتایاکہ تھانہ کنیٹ کی حدود جبڑیاں میں مقامی لوگوں نے پتھر لگا کر نہانے کے لئیے ایک جگہ بنا رکھی تھی۔جمعرات کے روز ٹھنڈا میرا کا رہائشی 8 سالہ مدثر ولد اول خان قوم افغانی اپنے دوستوں کے ساتھ گرمی زیادہ ہونے کی وجہ سے وہاں نہانے گیا تو پانی زیادہ ہونے کی وجہ سے مدثر پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔مدثر کی نعش کو نکالنے کے لیئے کنیٹ پولیس نے ریسکو1122 کی مدد مانگی تو ریسکو1122 کی ٹیم نے صاف صاف انکار کردیا جس پر ریسکو1122 ہری پور کی ٹیم نے چارگھنٹوں بعد بچے کی نعش کو نکال دیا بچے کی نعش کو فوری طور پر ایس ایچ او کنیٹ نے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا پولیس کے مطابق کنیٹ پولیس نے اطلاعی رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

گھر کی دیوار گرنے سے ساٹھ سالہ خاتون جاں بحق۔

ایبٹ آباد: تھانہ بگنوتر کی حدود چہان میں طوفان کے باعث گھر کی دیوار گرنے سے ساٹھ سالہ خاتون جاں بحق،اس ضمن میں ذرائع نے بتایا کہ تھانہ بگنوتر کی حدود چہان کی رہائشی 60 سالہ خاتون انصر جان زوجہ اللہ داد اپنے گھر میں موجود تھی کہ شدید بارش اور تیز ہوا کے باعث اچانک اس کے گھر کی دیوار خاتون کے اوپر جاگری جس کے نتیجے میں انصر جان ملبے تلے دب کر موقع پر ہی دم توڑ گئی اطلاع ملتے ہی اہلیان علاقہ موقع پر پہنچ گئے اور اپنی مدد آپ کے تحت ملبے کے نیچے سے 60 سالہ خاتون انصر بی بی زوجہ کو نکال کر ورثہ کے حوالے کردی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!