ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے۔ماموں بھانجا قتل۔تھانہ حویلیاں کی حدود سلطان پور کینٹ میں گزشتہ روز معمولی توں تکرار خونریز تصادم میں بدل گیا جس کے نتیجہ میں رضوان ولد عبدالجبار اور گلریزولد محمد رویز جاں بحق ہو گئے۔ واقعہ کی اطلاع پر پولیس چوکی چمبہ نے نعشوں کو قبضہ میں لے کر ٹائپ ڈی ہاسپٹل حویلیاں لایا گیا پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ذرائع کے مطابق مقتولین ماموں بھانجا ہیں۔جن کو بچوں کی لڑائی کی وجہ سے قتل کیا گیا۔
ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) ضلعی انتظامیہ کا غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن۔ اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر ثقلین سلیم، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر علی شیر، بلڈنگ انسپکٹر ٹی ایم اے الماس خان، ایس ڈی ایف او امان اللہ خان، حلقہ پٹواری، ٹی ایم اے انکروچمنٹ سٹاف اور پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ […]