نامعلوم افراد نے گھر کے باہر فائرنگ کرکے ایلیٹ فورس کے جواں کو قتل کردیا۔

مانسہرہ: نامعلوم افراد نے گھر کے باہر فائرنگ کرکے ایلیٹ فورس کے جواں کو قتل کردیا۔ اس ضمن میں پولیس ذرائع نے وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ مانسہرہ سے تعلق رکھنے والے شبیر احمد ایلیٹ فورس میں فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ شبیر احمد آج کل چھٹی پر گھر آئے ہوئے تھے۔گزشتہ روز شبیر احمد جونہی گھر سے نکلے تو نامعلوم افراد نے ان پر خودکار ہتھیاروں سے اندھادھند فائرنگ شروع کردی۔ جس کے نتیجے میں گولیوں کو برسٹ ان کو لگا اور وہ موقع پر ہی شہید ہوگئے۔ واقع کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور شبیر احمد کی لاش کو کنگ عبداللہ ہسپتال منتقل کردیاگیا۔ پولیس نے واقع کی رپورٹ درج کرکے حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!