ڈی ایچ کیو ہسپتال کی ایمرجنسی میں آکسیجن کے خالی سلنڈر۔ انتظامی افسران خاموش۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)تبدیلی سرکار کے صحت ایمرجنسی کے دعوے درے کے درے رہ گئے ایبٹ آباد شہر کی دوسری بڑی ہسپتال ڈی ایچ کیو آکسیجن موجود نہیں مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا تبدیلی سرکار فلفور ہسپتال میں آکسیجن کی سہولت فراہم کرے عوامی مطالبہ،تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح صوبہ خیبر پختون خواہ میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے بڑھے بڑھے دعوے کیے اور ہسپتالوں میں سہولیات کے فقدان کے حوالے سے کسی حد تک کام بھی کیے مگر وہی ایبٹ آباد کی دوسری بڑی ہسپتال ڈی ایچ کیو میں صحت ایمرجنسی کے اس دور میں بھی دمہ کی مرض سمیت دیگر ایمرجنسی کی صورت میں ہسپتال میں آکسیجن کی سہولت موجود نہیں تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال لائے جانے والے مریضوں کو آکسیجن نہ ہونے کے باعث اُسی تشویشناک حالت میں ایوب میڈیکل کمپلکس ریفر کر دیا جاتا ہے جس سے کئی مریض ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی رستے میں دم توڑ جاتے ہیں۔

اس حوالے سے عوامی عوامی حلقوں کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے جو دعوے انصاف اور صحت کی فراہمی کے لیے کیے ہوئے تھے وہ سب ہوائی فائر ثابت ہوئے ہیں ایبٹ آباد شہر میں دو بڑی ہسپتال موجود ہیں جن میں ایک ایوب میڈیکل کمپلیکس اور دوسری بی ایچ کیو ہسپتال ایبٹ آباد شامل ہیں مگر افسوس ڈی ایچ کیو ہسپتال ایبٹ آباد میں آکسیجن کی سہولت موجود نہیں اور نہ ہی مریضوں کو دوسری ہسپتال لے جانے والی گاڑیوں میں آکسیجن سلنڈر موجود ہیں اگر گاڑی میں سلینڈر موجود بھی ہیں تو اس میں آکسیجن نہیں ہوتی اسی طرح ایوب میڈیکل کمپلیکس میں بھی متعدد بار آکسیجن کی فراہمی منقطع ہو چکی ہے جس سے کئی قیمتی جانیں بھی ضائع ہوئی ہیں ہماری تبدیلی سرکار کے اعلی افسران سے مطالبہ ہے کہ خدارا ایبٹ آباد کی دوسری بڑی ہسپتال ڈی ایچ کیو ہسپتال میں تشبیہ ناک حالت میں آنے والے مریضوں کے لئے آکسیجن کا انتظام کیا جائے اور 24 گھنٹے ہسپتال میں آکسیجن فراہم کی جائے تاکہ صحت کی بنیادی سہولت ان کی دہلیز پر حاصل ہو سکے ہسپتال انتظامیہ عوام کے سامنے تو آکسیجن نہ ہونے کا رونا روتی ہے مگر حکومت سے ہسپتال میں آکسیجن کی فراہمی کے لیے ڈیمانڈ نہیں کرتی جس سے یہ مشکلات پیش آتی ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!