آزاد کشمیرسے ہزارہ میں آزادانہ آنے جانے کا سلسلہ شروع۔

ایبٹ آباد: انتظامیہ کی نا اہلی سرکل بکوٹ اور آزاد کشمیر کے انٹری پوائنٹ غیر محفوظ کروناوائرس کے پیش نظر کوہالہ پل کے اس پار آذاد کشمیر میں مکمل لاک ڈاؤن جبکہ تھانہ بکوٹ کی حدود میں عوام علاقہ کارش دوسرے علاقوں سے بلا روک و رکاوٹ پنجاب کی طرف سے آمدورفت جاری پولیس خاموش تماشائی بن گئی۔ آٹے کا مصنوعی بحران پید اکر دیا گیا بازاروں میں اشیائے خوردو نوش کی قلت آزاد کشمیر جانے والے لوگ کوہالہ کی حدود میں بے یارو مددگاراگر شہری علاقوں سے آنے والوں کو پنجاب کے بارڈر  دیول مری باڑیاں پر روک لیا جاتا تو سرکل بکوٹ اور آزاد کشمیر دونوں محفوظ رہ سکتے تھے لیکن انتظامیہ کی نا اہلی سے ایسا ہو نہ سکا،تفصیلات کیمطابق   کروناوائرس کے پیش نظر کوہالہ پل کے اس پار آذاد کشمیر مظفرآباد باغ  میں مکمل لاک ڈوان لاک ڈاؤن جبکہ تھانہ بکوٹ ضلع ابیٹ آباد  کی حدود میں عوام علاقہ کارش دوسرے علاقوں سے بلا روک و رکاوٹ آمدوفت جاری۔ پولیس خاموش تماشائی۔ آٹے کی مصنوعی قلت   پیدا کر دی گئی اور مہنگا آٹا فروخت ۔  مبینہ ذرائع کے مطابق بکوٹ پولیس کو بار بار عوام علاقہ کی طرف سے اطلاع کرنے کے باوجود کوہالہ بیروٹ۔ا یوبیہ۔ نمبل۔پلہیر۔ کے بازاروں میں آٹا سمیت دیگر اشیاء بھی مہنگی فروخت ہوتی رہیں۔ مبینہ ذرائع کے مطابق آٹے کا ایک ٹرک۔ بیروٹ سے نمبل تک۔ بیس کلو کے آٹا کی تھیلی تیرہ سو روپے میں فروخت کرتا رہا، عوامی دباو پر تھانہ بکوٹ پولیس نے ٹرک کو کوہالہ چوکی پر واپس لایا گیا۔ اور وہاں سے روانہ کر دیا گیا۔ جب کہ پولیس اس کی تردید کر رہی ہے۔ کہ ایسا کوئی بھی واقعہ نہیں ہوا۔ اور ہم کنٹرول کر رہے ہیں۔ جب کہ عوام علاقہ سراپا احتجاج ہیں۔ اس موقع پر عوام علاقہ کا کہنا تھا کہ اس علاقے میں ممبر صوبائی اسمبلی۔ ممبر قومی اسمبلی۔ ایبٹ آباد کی ضلعی انتظامیہ۔ کی عدم دلچسپی کے باعث یہ علاقہ کرونا وائرس کے حوالے سے انتہائی خطرناک ہوتا جا رہا ہے۔ بڑی تعداد میں آزاد کشمیر جانے والے لوگوں نے کوہالہ تھانہ بکوٹ کی حدود میں بے یارو مدد گار کئی گھنٹے گزارے، عوام علاقہ کا کہنا تھا کہ اگر ان کو پنجاب کے بارڈر پر روک دیا جاتا، تو سرکل بکوٹ اور آزاد کشمیر محفوظ رہ سکتے تھے۔ مگر ایس ایچ او بکوٹ اور اس کے عملے کی غفلت کے لوگوں کا بڑی تعداد میں علاقے میں آنا اور ایک جگہ جمع ہونا تھا۔ دوسری طرف آرمی کے ہیلی کاپٹرز کی بھی کوہالہ پر  گردش ہو رہی ہے اور وہ بھی لوگوں کو مانیٹر کر رہے ہیں۔جو بھی لوگ پیدل سفر کر رہے ہیں اور جمع ہو رہے ہیں آرمی بھی ان کو دیکھ رہی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!