نسیم خان غائب۔ ای ٹی او عرفان مشتاق نے منشیات کے دوسمگلروں کو گرفتار کرلیا۔

ایبٹ آباد: نسیم خان غائب۔ ای ٹی او عرفان مشتاق نے منشیات کے دوسمگلروں کو گرفتار کرلیا۔ اس ضمن میں ذرائع نے وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ ہزارہ میں منشیات کی بڑی بڑی کھیپ پکڑنے والے نسیم خان آج کل غائب ہیں۔ جبکہ ایکسائز اینڈ نارکاٹکس کنٹرول آفیسر عرفان مشتاق، ایس ایچ او ایکسائز ہزارہ ریجن سردار شاہد نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے دوران ناکہ بندی سوزوکی مہران کار نمبر: RIX-6111کو روک کر تلاشی لی تو گاڑی کے خفیہ خانوں سے دوکلوگرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد ہوئی۔ جس پر گاڑی میں سوار فرمان اللہ ولد معلوم خان آفریدی، اخترزمان ولد اختر الرحمان،سیّدنبی ولد محمد شفیع کو گرفتار کرکے ایکسائز انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!