ایکسائز اور پولیس کی کارروائی میں ایبٹ آباد کے تین نامی گرامی منشیات فروش آئس اور چرس سمیت گرفتار۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)ڈی پی او سجاد خان کی ہدایات پر ایس ایچ او سٹی سردار نازک کی کاروائی، منشیات فروش ذاکر ولد رفیق سکنہ ٹانچی چوک گرفتار ملزم کے قبضے سے 1830 گرام چرس برآمد امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج۔ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد سجاد خان کی ہدایات پر منشیات فروشوں کے خلاف ضلع بھر میں کاروائیاں جاری۔ ایس ایچ او شیروان سعید خان نے منشیات فروش دریمان ولد سلیمان سکنہ گل بانڈی کو 01 کلو چرس سمیت گرفتار کر لیا ملزم کے خلاف امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج۔

ایکسائزانٹیلی جنس بیورو کے سب انسپکٹرنسیم خان کی کارروائی: میرپورخورد کا رہائشی محمد نواز خان ولد محمد سرفراز خان 485گرام آئس سمیت گرفتار۔ تھانہ ایکسائز اینڈ نارکاٹکس میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!