ایبٹ آباد پولیس کا کانسٹیبل یاسرخواجہ لاکھوں روپے مالیت کی آ ئس اورچرس سمیت ایکسائزنے گرفتار کرلیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)ایبٹ آباد پولیس کا کانسٹیبل یاسرخواجہ لاکھوں روپے مالیت کی آ ئس اورچرس سمیت ایکسائزنے گرفتار کرلیا۔اس ضمن میں ذرائع نے وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ منشیات کی فروخت میں پولیس کے چند اہلکار بھی ملوث ہیں۔ایبٹ آباد پولیس کا کانسٹیبل یاسر خواجہ سالوں سے پولیس وردی کی آڑ میں ڈانسنگ پلز، آئس اور چرس کی فروخت کرتاچلا آرہا تھا۔ یاسر خواجہ کروڑوں روپے کی جائیدادوں کا مالک بھی ہے اور اس کے پاس انتہائی قیمتی گاڑیاں بھی ہیں۔ اوراس کا لائف سٹائل شاہانہ ہے۔یاسرخواجہ کے بھائی نے کچھ عرصہ قبل وائس آف ہزارہ کے توسط سے پولیس حکام کو بتایاکہ اس کا بھائی یاسرخواجہ ڈانسنگ پلز اور آئس کا کام کررہاہے۔ لیکن پولیس افسران نے کوئی نوٹس نہیں لیا۔ اس کے علاوہ یاسرخواجہ کی منشیات کے حوالے سے باتیں زبان زد عام ہیں۔اور آج تک کسی بھی ادارے نے یاسرخواجہ پر ہاتھ نہیں ڈالا۔

ایبٹ آباد میں تھانہ ایکسائز اینڈ نارکاٹیکس کے قیام کے بعد عبدالحمید خان کو اس تھانے کا ایس ایچ او تعینات کیا گیا۔جنہوں نے چارج سنبھالنے کے بعد منشیات فروشوں کیخلاف بہت سی کامیاب کارروائیاں کی ہیں۔ پیر کی رات تھانہ ایکسائز اینڈ نارکاٹیکس کے ایس ایچ او عبدالحمید خان نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس کانسٹیبل یاسر خواجہ کو ساڑھے سات سو گرام آئس اور چارکلوگرام سے زائد چرس سمیت گرفتار کرکے تھانہ ایکسائز میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔

واضح رہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں ساڑھے سات سو گرام آئس کی قیمت کروڑوں روپے بنتی ہے۔ جبکہ پاکستانی مارکیٹ میں اس آئس کی مالیت بارہ لاکھ روپے سے زائد بتائی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!