ٹیکس کڈو: ایکسائز نے گرڈ سٹیشن کو سیل کردیا۔

ایبٹ آباد:70لاکھ پراپرٹی ٹیکس عدم ادائیگی پر مانسہرہ گرڈ سٹیشن سیل کر دیا گیا۔یہ کارروائی ایکسائز ٹیکسیشن افسر عمار خان کی نگرانی کی مکمل کی گئی جس کے احکامات صوبائی سیکرٹری ایکسائز کی جانب سے جاری کیے گئے تھے۔ جمعرات کے روز محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکاٹکس عملہ نے آفیسر عمار خان کی نگرانی میں کاررواء کے دوران مانسہرہ گرڈ سٹیشن کو سیل کیا۔بعد ازاں رابطہ کرنے پر انہوں نے بتایا کہ مذکورہ گرڈ کے ذمہ ایک عشرہ سے بقایا جات بقایا چلے آرہے تھے۔

جن کی ادائیگی سے متلعق متعدد نوٹسز جاری کرنے کے باوجود کوئی پیش رفت نہ ہوئی تو صوبائی سیکرٹری ایکسائز نے گرڈ سٹیشن سیل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے جس پر عملدرآمد کیا گیا۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ قانونی طور پر سیل کردہ مقامات کے بقایا جات ادا نہ کئے جائیں تو نیلامی کے ذریعے مذکورہ ٹیکس وصول کیا جاتا ہے تاہم مانسہرہ گرڈ کے خلاف یہ ابتدائی کارروائی ہے جس پر کوئی فیصلہ صوبائی محکمہ کی طرف سے کیا جائے گا۔ تاہم انہوں نے توقع ظاہر کی کہ محکمہ پیسکو ٹیکس ادائیگی میں پیش رفت کرکے کسی مزید قدم سے پہلے ہی اسے نبھانے کی کوشش ضرور کرے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!