ایوب پل پرفائرنگ کے تبادلے کے بعد ایکسائزانٹیلی جنس نے بارہ کلوافیون برآمد کرلی۔

ایبٹ آباد:ایکسائز انٹیلی جنس بیورو ایبٹ آباد کی منشیات کے خلاف کامیاب کاروائی، گاڑی کے خفیہ خانوں سے 12کلواعلیٰ کوالٹی کی افیون برآمد کرلی، ایکسائز انٹیلی جنس بیورو کے انچارج نسیم خان نے مخبر کی اطلاع پر منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے حویلیاں پل پر صبح چاربجے ناکہ لگارکھاتھا۔علی الصبح چاربجے پشاور سے آنے والی مہران گاڑی نمبر QZ-831کو رُکنے کا اشارہ کیا تو گاڑی میں موجود ملزمان نے ایکسائز پارٹی پر فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے تبادلہ میں رات 4بجے ملزمان اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے گاڑی چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تاہم جب گاڑی مذکورہ کی تلاشی لی گئی تو اس کے خفیہ خانوں سے 12کلوگرام اعلیٰ کوالٹی کی افیون برآمد کرلی گئی گاڑی کو قبضہ میں لے کر منشیات فروشوں کے خلاف مقدمہ تھانہ حویلیاں میں درج کرلیا گیا اور مزید تفتیش ا ور ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی۔

Facebook Comments