ایکسائز نے خودساختہ نمبرپلیٹوں کیخلاف کارروائی شروع کردی۔

ایبٹ آباد:ٹریفک پولیس لمبی تان کے سو گئی ایکسائز نارکواٹکس پولیس کی خود ساختہ نمبر پلیٹوں کے خلاف کریک ڈاون 50 سے زائد موٹر سائیکل بند بھاری جرمانے عائد۔ذارئع کے مطابق ای ٹی او گل فشاں کی ہدایت پہ ایس ایچ او تھانہ ایکسائز سردار شاہد نے نفری کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے غیر قانونی نمبر پلٹ والے موٹر سائیکلوں کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے 50 سے زائد موٹر سائیکل تھانہ بند کر دئے درجنوں مصنوی نمبر پلٹ بھی قبضے میں لے لی گئی۔

ایکسائز حکام کے مطابق جعلی اور خود ساختہ نمبر پلٹوں کے خلاف کریک ڈاون جاری رہے گا مصنوعی نمبر پلیٹوں کی وجہ سے وارداتوں میں اضافہ ہوا ھے دوسری طرف ٹریفک پولیس لمبی تان کے سو رہی ھے ٹریفک مسائل بھی جوں کے توں ہیں کوئی کریک ڈاون ٹریفک پولیس کی طرف سے نظر نہیں آ رہا شہر بھر میں مشکوک نمبر پلٹوں والے موٹر سائیکلوں کی بھر مار ھے جس کے خلاف ایکسائز پولیس نے کمر کس لی ھے ایکسائز پولیس کی طرف سے کاروائیاں ایک ہفتے تک جاری رہیں گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!