گاؤں چھونا میں پابندی کے باوجود بلاسٹنگ: ایکسویٹرمشین پتھروں کے نیچے آکر تباہ۔

ایبٹ آباد: گاؤں چھونا میں پابندی کے باوجود بلاسٹنگ: ایکسویٹرمشین پتھروں کے نیچے آکر تباہ۔ مقامی لوگوں سراپا احتجاج۔ اس ضمن میں گاؤں چھونا کے مکینوں نے صحافیوں کو بتایاکہ ہمارے گاؤں میں کرشنگ پلانٹ لگائے گئے ہیں۔ جو چوبیس گھنٹے کام کرتے رہتے ہیں۔ اس علاقے کی اکلوتی سڑک کرش لے جانیوالے ٹرکوں نے تباہ وبرباد کرکے رکھ دی ہے۔ پابندی کے باوجود یہاں پر دھماکہ خیز مواد استعمال کیا جاتاہے۔ چند روزقبل بھی بارودی دھماکے کئے گئے۔ جس کی وجہ سے پہاڑ کا ایک بہت بڑا حصہ تباہ ہو کر نیچے کھڑی ایکسویٹرمشین پر آگرا۔ جس سے مشین تباہ ہوگئی۔ ان دھماکوں کی وجہ سے اس پہاڑ کا ایک بڑا حصہ سرک چکاہے۔ جو کہ کسی بھی وقت زمین بوس ہوکر وسیع پیمانے پر تباہی پھیلا سکتاہے۔ مقامی لوگوں نے محکمہ معدنیات، کمشنر ہزارہ، ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد سے چھونا گاؤں میں حفاظتی انتظامات اور سڑک کی بحالی کا مطالبہ کیاہے۔ مقامی لوگوں نے مزید کہاہے کہ بلاسٹنگ اور پتھر نکالنے کیلئے کوئی ٹائم فریم مقرر کیاجائے۔ چوبیس گھنٹے اس گاؤں میں مشینیں چلتی رہتی ہیں۔ جس سے ہمارا سکون تباہ ہوگیاہے۔ جبکہ دھول مٹی سے زندگی اجیرن بنی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!