دوکروڑکاجعلی چیک: عبوری ضمانت منسوخ ہونے پر راجہ اسد گرفتار۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)فراڈ کیس دو کروڑ کے جعلی چیک کیس میں عبوری ضمانت منسوخ ہونے پر راجہ اسد تھانہ کینٹ پولیس نے گرفتار کرلیا۔ذرائع کے مطابق علت 116/20 جرم 489 F ملزم راجہ اسد بعدالت اے جے وی تھری سے عبوری ضمانت منسوخ ہونے پر پولیس نے گرفتار کرلیا۔مدعی کاغان کالونی کے رہائشی عبدالقدوس نے ملزم کے خلاف دو کروڑ کا جعلی چیک دینے کی درخواست دی تھی ایف آئی آر کے بعد ملزم راجہ اسد ولد مشتاق مارگلہ ٹاون اسلام آباد جو کہ کئی عرصے تک مفرور رہا۔بعدازاں عدالت سے عبوری ضمانت کرالی۔عبوری ضمانت منسوخ ہونے پر گزشتہ روز کینٹ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ملزم پر دو کروڑ کے جعلی چیک دینے کا الزام ہے جبکہ تفتیش کے لیے ملزم تھانہ کینٹ کے حوالے کردیا گیا جہاں پولیس ملزم کی پشت پناہی کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!