قرآن پر جھوٹا حلف /کروڑوں روپے وصولی کی ویڈیو نے سابق ایم پی اے سردار ادریس کا سیاسی مستقبل تباہ کردیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنماء و ایم پی اے سردار ادریس کی سینٹ ووٹ فروخت کی مدع میں پیسے لینے کی ویڈیو منظر عام پر آتے گئی موصوف کی سیاسی سیاسی کیریئر ختم ہونے کے امکانات اس ضمن میں زرائع نے بتایا پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ سے حلقہ پی کے 37 سے منتخب ہونے والے ایم پی اے سردار ادریس نے گزشتہ سینٹ الیکشن کے دوران اس وقت کے صوبہ خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک کے احکامات اور پارٹی پالیسی کہ بر خلاف جاتے ہوئے اپنا سینٹ بورڈ چار کروڑ روپے کے عوض فروخت کر دیا تھا اسی دوران سینٹ ووٹ کی فروخت کے حوالے سے پارٹی چیئرمین عمران خان خبر ہوئی عمران خان نے ایم پی اے سردار محمد ادریس سمیت4 کے قریب ہزارہ سے تعلق رکھنے والے ایم پی اے اس کو پارٹی سے فارغ کر دیا تھا۔

اسی دوران سردار محمد ادریس نے اپنی صفائی پیش کرتے ہوئے ایبٹ آباد پریس کلب میں اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے قرآن مجید پر حلف لیا کہ میں نے کسی قسم کا کوئی ووٹ فروخت نہیں کیا مجھ پر الزامات لگائے گئے ہیں پارٹی چیئرمین عمران خان کی جانب سے ووٹ فروخت کے الزام جھوٹے ہیں اسی دوران پاکستان تحریک انصاف کے دیگر رہنماؤں نے سابق ایم پی اے سردار محمد ادریس کی معافی کے لئے عمران خان سے اپیل کی مگر پاکستان تحریک انصاف پارٹی کے چیئرمین اور موجودہ وزیراعظم عمران خان نے ان کی ایک نہ سنی اور اپنے فیصلے پر ڈٹے رہے گزشتہ کچھ عرصہ گزرنے کے بعد عوامی حلقوں میں یہ چیمہ گوئیاں کی جا رہی تھی کہ اس دفعہ پاکستان تحریک انصاف کا ٹکٹ حلقہ پی کے 37 سے سردار ادریس کو دیا جائے گا مگر اسی دوران گزشتہ روز سردار محمد ادریس کی سینیٹ ووٹ فروخت کے بعد پیسے لینے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔

جس سے سردار ادریس کی سیاست نے نیا موڑ اختیار اور بعض سیاسی حلقوں کی جانب سے یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ اس ویڈیو کے بعد سردار محمد ادریس کی سیاست اختتام پذیر ہو چکی ہے سردار محمد ادریس نے اپنی سیاست کو بچانے کے لئے سردار محمد ادریس نے ہمیشہ جھوٹ کو اپنایا عوامی حلقوں کا کہنا تھا کہ سردار محمد ادریس اپنی سیاست بچانے کے لیے اس حد تک گر سکتے ہیں کہ انہوں نے سرعام جھوٹا قرآن پاک اٹھا کر جھوٹی قسم کھائی کہ میں نے سینٹ الیکشن میں ووٹ فروخت نہیں کیا ایسا جھوٹا شخص کبھی عوامی ترجمان نہیں ہو سکتا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!