ایبٹ آباد:دبنگ ایس ایچ او تھانہ کنیٹ عارف تنولی کی کھولہ کہیال میں کاروائی۔13سو گرام ہیروئن برآمدر مقدمہ درج۔اس ضمن میں ذرائع نے بتایا ہے کہ ڈی ایس پی کنیٹ راجہ محبوب کی ہدایت پر ایس ایچ او کنیٹ عارف تنولی نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے گزشتہ روز کھولہ کہیال میں مخبر خاص کی اطلاع پر چھاپہ مارتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش خالد ولد صاحب دین کو گرفتار کیا ملزم کے قبضے سے 1315 گرام ہیروئن برآمد کرکے ملزم کے خلاف تھانہ کنیٹ میں مقدمہ درج کرلیا
