ایس پی ہیڈکوارٹر عارف جاوید،ڈائریکٹر پولیس ٹرینگ سکول مانسہرہ قمر حیات خان کے اعزاز میں الوداعی تقریب۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)ایڈیشنل ایس پی ہیڈکوارٹر عارف جاوید،ڈائریکٹر پولیس ٹرینگ سکول مانسہرہ قمر حیات خان نے کہا ہے کہ ایبٹ آباد میں پیش آنے والے سانحات میں ایبٹ آباد پریس کلب کا کردار ہمیشہ مثبت رہا ہے۔ایک وقت تھا جب پولیس بیرک تک مقید تھی یہاں کے میڈیا نے شہر کے امن کو برقرار رکھنے کے لئے ببانگ دہل ساتھ دیا جب بڑے بڑے اسٹیک ہولڈر نظریں پھیر چکے تھے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں ایبٹ آباد پریس کلب میں ان کے اعزاز میں الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں ایس پی سی ٹی ڈی محمد نذیر،اے ایس پی کینٹ اعتزاز احمد،ڈی ایس پی گلیات راجہ محبوب الرحمن کے علاوہ ایبٹ آباد پریس کلب کے صدر سردار نوید عالم،جنرل سیکرٹری سردار محمد شفیق،سینئر اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل پی ایف یو جے محمد شاہد چوہدری،رکن فیڈرل ایگزیکٹو کونسل پی ایف یو جے محمد عامر شہزاد جدون جنرل سیکرٹری اے یو جے ندیم جدون نے بھی خطاب کیا۔

مہمان خصوصی ایڈیشنل ایس پی عارف جاوید ڈائریکٹر پولیس ٹرینگ سکول مانسہرہ قمر حیات کا کہنا تھاکہ ایبٹ آباد ہزارہ کاریجنل ہیڈکوارٹر ہے۔ جس سے ریجن کے دوسرے اضلاع کے عوام کے مسائل کا بھی ایبٹ آباد پولیس کو سامنا رہتا ہے۔لیکن یہاں ایبٹ آباد پریس کلب کا کردار انتہائی زمہ دارانہ اور شفاف رہا ہے کسی صحافی نے کبھی کسی غیر قانونی کام کا دباؤ نہیں ڈالا اور نہ ہی اس میں ملوث رہے۔انہوں نے کہا کہ پوسٹنگ اور ٹرانسفر ملازمت کا حصہ ہے۔لیکن یہاں ایک یادگار وقت گزرا ہے۔ایڈیشنل ایس پی عارف جا وید کا کہنا تھا ایبٹ آباد پریس کلب نے معاشرہ میں ہمیشہ مثبت سوچ کو پروان چڑھایا اور ضلع کے امن کے لئے گرانقدر خدمات انجام دیں ہیں۔ایک وقت یہاں ایسا بھی آیا پولیس تھانوں اور بیرک تک محدود اور مقید ہوکے رہ گئی تھی اس مشکل لمحہ میں ایبٹ آباد پریس کلب نیاس ماحول کو خوش اسلوبی سے حل کیا جس سے بڑے بڑے اسٹیک ہولڈر بھی منہ موڑ چکے تھے۔انہوں نے کہا کہ ایبٹ آباد کے لوگ سماجی معاملات میں صف اول رہتے ہیں۔ایس ایس پی ڈائریکٹر پولیس ٹریننگ سکول مانسہرہ قمر حیات خان کا کہنا تھا۔ ایبٹ آباد میں اے ایس آئی سے ایبٹ آباد پولیس میں شروعات ہوئی،عینی شاہد ہوں ایبٹ آباد پریس کلب بڑے سانحات میں امید کی کرن رہا ہے۔ایبٹ آباد کے مسائل کے حل میں صحافیوں کا کردار دیگر شہروں سے ہمیشہ منفرد پایا ہے۔انہوں نے بڑے کھلے دلوں سے معاملات کو خوش اسلوبی سے حل کرنے میں کردار ادا کیا۔قبل ازیں صدر ایبٹ آباد پریس سردار نوید عالم اور دیگر صحافی قائدین کا کہناتھا ہمیشہ اپنے شہر اور اس کے لوگوں کو اپنایا ہے۔یہاں کے میڈیا نیاپنے پیشہ ورانہ امور میں دلجمعی سے کام کیا ہے۔ تاریخ شاہد ہے ضلع میں بڑے بڑے واقعات رونما ہوئے ایبٹ آباد پریس کلب کے ممبران ضلع کے امن وامان برقرار رکھنے کے کھڑے ہوئے اور کھڑے رہیں گے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!