دارارقم سکول کا طالبعلم والد سمیت خانپور ڈیم میں ڈوب کر جاں بحق۔

ایبٹ آباد:دارارقم سکول کا طالبعلم والد سمیت خانپور ڈیم میں ڈوب کر جاں بحق۔ اس ضمن میں ذرائع نے وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ راولپنڈی کے رہائشی ندیم ولد مسکین نے سرسیّدکالونی ایبٹ آباد میں رہائش اختیار کر رکھی تھی۔ ندیم کابیٹاآریان دارارقم سکول کاغان کالونی میں چھٹی جماعت کا طالبعلم ہے۔ بدھ کے روز ندیم اپنے بیٹے آریان اور بھتیجے نعمان ولد عظیم کے ہمراہ راولپنڈی جارہے تھے کہ خانپور ڈیم پر وہ تھوڑی دیر کیلئے رک گئے۔ اس دوران ندیم کا بیٹا آریان خانپور ڈیم کے پانی کے قریب سیلفی لے رہاتھا کہ پاؤں پھسل کر ڈیم میں جاگرا۔ اپنے لخت جگر کو پانی میں ڈوبتادیکھ کر ندیم نے بھی چھلانگ لگادی۔ ندیم جوکہ تیراکی سے واقف نہیں تھا۔ پانی سے لڑتے ہوئے دونوں باپ بیٹا ڈیم میں ڈوب گئے۔ جن کی لاشیں مقامی لوگوں نے نکال کر ایبٹ آباد روانہ کردیں۔ باپ بیٹے کی لاشیں جب سرسیّدکالونی میں پہنچیں تو ایک کہرام مچ گیا۔ سیکڑوں کی تعداد میں مقامی لوگ سرسیّدکالونی میں پہنچ گئے اور مرنیوالوں کیلئے دعائے مغفرت کی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!