تین بچوں کا باپ شادی میں فائرنگ سے جاں بحق۔

ایبٹ آباد:سربھنہ شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے زخمی ہونے والا عاصم خان جاں بحق نعش پوسٹ مارٹم کے بعد وارثا کے حوالے کردی گئی۔اس ضمن میں زرائع نے بتایا ہے کہ تھانہ بگنوتر کی حدود سربھنہ میں شیخ البانڈی کے نوجوان کی شادی کا نکاح ہو رہا تھا کہ شیخ البانڈی سے بارات پر جانے والے نوجوانوں نے فا?رنگ شروع کردی تھی جس پر سربھنہ کے عاصم خان ولد سلطان سفیر احمد ولد صدر خان گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگئے تھے جنکو طبی امداد کے لیئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا یہاں حالت تشویش ناک ہونے پر ڈاکٹروں نے ایوب میڈیکل کمپلیکس ریفر کردیا تھا پولیس نے چھ ملزمان زین عمر قاسم یاسر بشارت ولد سکندر اور طارق ولد سکندر کے خلاف زیر دفعہ 337H/34 کے تحت درج کرکے تفتیش شروع کردی تھی گزشتہ روز ایوب میڈیکل میں عاصم خان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہارگیا جسکو پوسٹ مارٹم کے لیے دوبارہ ڈی ایچ کیو ہسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے عاصم خان کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے بعد وارثا کے حوالے کردیا پولیس نے ملزم کے خلاف 322,337H کے تحت مقدمہ لیا تاہم ملزمان پہلے سے ہی گرفتار ہیں اور وہ جیل منتقل کیے جا چکے ہیں مرحوم نے سوگوران میں بیوی اور تین بچے چھوڑے ہیں۔

Facebook Comments