وائس چیئر مین کینٹ بورڈ فوادعلی ڈٹ گئے۔ عہدے چھوڑنے سے انکاری۔

پیپلز پارٹی کے فواد خان جدون اور تحریک انصاف کے دانیال خان کے درمیان ایک سال کیلئے عہدہ رکھنے کا معاہدہ طے ہوا تھا۔
فواد خان ایک سال کا عرصہ گزرنے کے باوجود عہدہ چھوڑنے سے انکاری ہو گئے اور امید اور سے کیا گیا معاہدہ توڑ ڈالا۔
ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) کینٹ بورڈ کے انتخابات کو ہوئے 2 سال جبکہ وائس چیئر مین کے عہدے کے انتخابات کو بھی ایک سال چار ماہ مکمل ہو گئے کینٹ بورڈ ایبٹ آباد کے وائس چیئر مین کے عہدے کیلئے موجودہ وائس چیئر مین پیپلز پارٹی کے فواد جدون اور تحریک انصاف کی طرف سے دانیال خان کے درمیان معاہدہ ہوا تھا جس کے تحت پہلے ایک سال وائس چیئر مین شپ فواد جدون کو دی گئی جبکہ مزید تین سالوں کیلئے دانیال جدون کے ساتھ معاہدہ کیا گیا تھا لیکن ایک سال کے بجائے ایک سال چار ماہ گزر گئے لیکن وائس چیئر مین فواد جدون اپنے عہدے پر پکے ہو گئے انہوں نے عہدہ چھوڑنے سے انکار کر دیا پیپلز پارٹی کو کینٹ بورڈ کی ایک نشست کے ساتھ ایک اضافی نشست ملنے کے ساتھ ساتھ وائس چیئر مین کا عہدہ بھی مل گیا پیپلز پارٹی ایک سیٹ کے ساتھ گیم چینجر بن گئی جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئر مین کے متوقع امیدوار دانیال خان نے بھی ملکی حالات کے پیش نظر خاموشی اختیار کر لی کینٹ بورڈ ایبٹ آباد کے انتخابات میں 10 میں سے مسلم لیگ ن حمایت یافتہ سمیت 5 تحریک انصاف 4 اور ایک نشست پیپلز پارٹی کے امید وار فواد جدون نے حاصل کی تھی مخصوص نشستوں پر قرعہ اندازی کے ذریعے پیپلز پارٹی کو ایک اور ایک نشست تحریک انصاف کو ملی تھی جس کے بعد مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف 5، 5 ووٹوں کے ساتھ برابر اور پیپلز پارٹی 2 ووٹوں کے ساتھ فیصلہ کن حیثیت اختیار کر گئی تھی وائس چیئر مین کے انتخابات کیلئے تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کی قیادت کے درمیان مذاکرات ہوئے۔

جس میں ذرائع کے مطابق معاہدہ کیا گیا کہ ایک سال کیلئے وائس چیئر مین کا عہدہ پیپلز پارٹی کے فواد جدون کو دیا جائے گا جبکہ اگلے تین سال کیلئے وائس چیئر مین تحریک انصاف کے دانیال جدون ہوں گے کینٹ بورڈ کے وائس چیئر مین کے ایکشن کو ایک سال کے بجائے ایک سال چار ماہ گزر گئے ہیں پیپلز پارٹی کے فواد جدون وائس چیئر مین کے عہدے پر مستقل طور پر براجمان ہو گئے ہیں ذرائع کے مطابق فروری 2023 میں مدت پوری ہونے کے بعد فواد جدون کو وائس چیئر مین کا عہدہ چھوڑنے کیلئے کہا گیا لیکن فواد جدون نے عہدہ چھوڑنے سے صاف انکار کر دیا ہے موجودہ ملکی صورتحال میں پاکستان تحریک انصاف زیر عتاب ہے جس کی وجہ سے وائس چیئر مین کے امید وار دانیال جدون نے بھی خاموشی اختیار کرلی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!