لنگرہ پل حویلیاں کے منہدم ہونے کا خدشہ: اہلیان علاقہ کا مظاہرہ۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)صوبائی حکومت نے ناانصافیوں کا سلسلہ بند نا کیا تواپنے حق کے لئے بھرپور احتجاج کریں گے،پُرامن طور پر اپنے مطالبات ضلعی انتظامیہ تک پہنچا دئیے ہیں لیکن شنوائی نہیں ہو رہی،ان خیالات کا اظہار لنگرہ گاوں کے عمائدین ڈاکٹر عثمان خان سابق ممبر ضلع کونسل وقاراحمد خان،خان بہادر خان،ظفر علی خان،شاہد خان،خان فیاض خان،راشدخان اوردیگر نے احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مظاہرین نے جامع مسجد میں مشاورتی اجلاس کے بعد لنگرہ پُل پر احتجاج کرتے ہوئے ٹریفک بند کر دی جس پر ڈی ایس پی ٹریفک نے مظاہرین سے مذاکرات کر کے ٹریفک کو بحال کرویایا عمائدین علاقہ نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ لنگرہ کی عوام لوکل گورنمنٹ کی ناانصافیوں کے خلاف شدیداحتجاج کرتے ہوئے صوبائی حکومت کو باورکرانا چاہتی کہ لنگرہ گاوں کے ساتھ زیادتیوں کا سلسلہ بند کیا جائے آئے روز مختلف محکمہ جات کی طرف سے لنگرہ گاوں کی قیمتی زمینیں اسیکشن فورلگا کر قبضہ کی جا رہی ہیں جو کہا علاقہ کے ساتھ زیاتی ہے۔

مظاہرین نے کہا کہ ایوب پُل کے حالیہ بارشوں کے بعد ٹریفک کے لئے بندہونے سے تمام بھاری گاڑیوں کو لنگرہ پُل سے گزاراجا رہا ہے جس سے اس پُل کو بھی شدید خطرہ لاحق ہو چکا ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ تمام بھاری گاڑیوں کو شاہ مقصودانٹرچینج سے گزرنے کی اجازت دی جائے تاکہ حویلیاں لنگرہ پُل پر ٹریفک کا بوجھ کم ہو اسکے حویلیاں لنگرہ گاؤں کے معززین کا نا جائز طریقہ سے 2 ہزار کنال ایکوائر کروانے پر اور لنگرہ پُل سے ہیوی ٹریفک گزرنے پر احتجاج انتظامیہ سے درخواست کرتے ہے کہ فلفور اس پر ایکشن لے اور ٹریفک کے لیے متبادلہ راستہ بنائیں ورنہ اگلے لا? عمل کی زمہ داری انتظامیہ پر ہو گی لنگرہ پل ہیوی ٹریفک برداشت نہیں کر سکتا۔جائز مطالبات نہ مانے گئے تو لنگرہ پل کو ٹریفک کے لئے مکمل بند کر دیا جائے گا اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی لوکل گورنمنٹ ہماری زمینوں پر ناجائز قبضہ کر رہی ہے جو ہم کسی صورت نہیں ہونے دیں گے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!