کینٹ بورڈ کا بلڈنگ انسپکٹرعدنان رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار۔ ایف آئی اے نے مقدمہ درج کرلیا۔

ایبٹ آباد:کینٹ بورڈ کا بلڈنگ انسپکٹرعدنان رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار۔ ایف آئی اے نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ اس ضمن میں ذرائع نے بتایاکہ کینٹ بورڈ ایبٹ آباد کے دفتر میں کھلے عام این او سی، نقشہ، ٹیکس اور دیگر امور پر رشوت لی جاتی ہے۔ وفاقی حکومت کے زیر انتظام ہونے کی وجہ سے کوئی بھی محکمہ کینٹ بورڈ کے اہلکاروں کی رشوت ستانی کی روک تھام نہیں کررہا۔ ذرائع کے مطابق کینٹ بورڈ کے اعلیٰ افسران نے بھتہ وصولیوں کے ماہر افراد کو مختلف اہم امور سونپ رکھے ہیں اور مختلف شعبوں کے سربراہوں سے یومیہ بیس ہزار روپے بھتہ وصولی کی جاتی ہے۔ ذرائع کے مطابق کینٹ بورڈ کا بلڈنگ انسپکٹر عدنان حبیب اللہ کالونی کے رہائشی نواز سے نقشہ پاس کرنے کی ڈیڑھ لاکھ روپے رشوت طلب کررہاتھا۔ اور کافی عرصہ سے نواز کے نقشے کو مختلف اعتراضات لگاکر دبا رکھا تھا۔ جس پر نواز نے ایف آئی اے ایبٹ آباد کو درخواست دی۔ جس پر ایف آئی اے کے اہلکاروں نے سینئر سول جج اسلام الدین کی سربراہی میں کارروائی کی۔ جس کے تحت مدعی نواز نے بلڈنگ انسپکٹرعدنان کو نشان زدہ نوٹ دیئے۔ جوکہ بعد میں ایف آئی اے اہلکاروں نے سینئر سول جج کی موجودگی میں عدنان کی جامع تلاشی کے دوران برآمد کرلئے۔ جس پر عدنان کو گرفتار کرکے اس کیخلاف ایف آئی اے ایکٹ کے تحت 361/109/547کی دفعات کے تحت FIRدرج کرلی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!