گاؤں بگاریاں میں خونی تصادم کے نتیجے میں پروان چڑھنے والی دشمنی کا خاتمہ ہوگیا۔

تناول(جہانگیر شاہ)گزشتہ سال بگاریاں دوگرپوں میں تصادم کے نتیجے میں پروان چڑھنے والی دشمنی عمائدین علاقہ اور ایس ایچ او شیروان کی باہمی کاوش سے دوستی میں بدل گئی تھانہ شیروان میں قائم مقدمہ میں مدعی مقدمہ نے مخالف پارٹی کو روبرو جرگہ فی سبیل اللہ معاف کردیا۔

وائس آف ھزارہ کوملنے والی معلومات کے مطابق گزشتہ سال تھانہ شیروان کی حدود بگاریاں میں راستہ تنازعہ پردو گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں سابق کونسلر صابر خان تنولی شدید زخمی ہوگئے تھے جس کا مقدمہ سابق کونسلر یونس تنولی کے خلاف تھانہ شیروان میں رجسٹرڈ ہوکر ماڈل کورٹ میں کیس کی چل رہاتھا اور دن بدن کیس کی وجہ سے دونوں گروپوں میں تناؤ بڑھتا جارہا تھا کسی بھی وقت بڑے نقص امن کا خطرہ تھا عمائدین علاقہ نے مزید تصادم کے خدشے کے پیش نظر دونوں فریقین میں صلح کے لیئے کوششیں شروع کردیں۔

سیاسی و سماجی رہنما حاجی معروف خان عبدالقیوم خان تنولی سعید الرحمن تنولی ایڈوکیٹ اور دیگر عمائدین علاقہ کی کوششوں کے نتیجے میں گزشتہ روز صابر خان تنولی کی رہائشگاہ پرایک گرینڈ جرگے کا انعقاد کیا گیا جس میں کونسلر صابر خان تنولی اور کونسلر محمد یونس کے مابین رو برو جرگہ راضی نامہ طے پاگیا۔

یاد رہے کہ اس کیس میں 2ستمبر کی تاریخ مقرر تھی اور جلدی ہی فیصلہ بھی ہونے کے قریب تھا تاہم صابر خان تنولی نے فراغ دلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عمائدین علاقہ کی جانب سے کئے گئے اصرار کے نتیجے میں رو برو جرگہ یونس خان تنولی کو فی سبیل اللہ معاف کرکے گلے لگا لیا عمائدین علاقہ نے دونوں فریقین کو بغلگیر ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے علاقے کے امن کے لیئے اچھا اقدام قرار دیا راضی نامے کے موقع پر ایس ایچ او شیروان مشتاق خان بھی موجود تھے آخر میں دونوں فریقین کے اتفاق اور اتحاد کے لیئے اجتماعی دعا بھی کی

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!