ہمارا فیس بک پیج

احساس پروگرام کے پیسے کاٹنے پرجاپان واچ کیخلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔

ایبٹ آباد(پریس ریلیز) ڈپٹی کمشنر آیبٹ آباد کی عوامی شکایت پر کاروائی، اسسٹنٹ کمشنر III ماروی ملک کا مین بازار میں قائم جاپان واچ پر چھاپہ احساس پروگرام میں عوام کو کم پیسے دینے پر پرچہ درج کر کے تھانہ سٹی منتقل کر دیا، ڈپٹی کمشنر آیبٹ آباد مغیث ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ کسی کو بھی غریب لوگوں کے ساتھ دھوکہ دہی کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، ان کا کہنا تھا کہ احساس پروگرام کے تحت ضلع بھر کے مستحق افراد کو ان کی دہلیز پر 12000 ہزار روپے پہنچا ئے جا رہے ہیں، مغیث ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ ضلع بھر میں کسی جگہ سے بھی ایسی شکایت موصول ہوئی تو مجرمان کو قرار واقعی سزا دی جائے گی، ان کا کہنا تھا کہ زخیرہ اندازی کرنے والوں کے خلاف بھی شکنجہ تیار ہے، قانون کی عمل درآمدگی ہر صورت یقینی بنائیں گے۔

شیئر کریں

Share on facebook
Facebook
Share on twitter
Twitter
Share on whatsapp
WhatsApp
Share on print
Print

اہم خبریں

error: Content is protected !!