تاج محل ہوٹل نتھیاگلی اور جھنگی سیّداں میں آتشزدگی۔ لاکھوں کا نقصان۔

نتھیاگلی(وائس آف ہزارہ)تھانہ ڈونگاگلی کی حدود نتھیاگلی بازار میں واقع تاریخی تاج محل ہوٹل میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی۔لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ریسکیو 1122 کی بروقت کاروائی آگ کو تیسری منزل تک محدود رکھ کے مزید تبائی سے بچا لیا گیا تفصیلات کے مطابق تھانہ ڈونگاگلی کی حدود نتھیاگلی بازار میں واقع انگریز دور میں قائم ہونے والے تاریخی تاج محل ہوٹل کی انتظامیہ ہوٹل بند کر کے فوتگی پر گئی ہوئی تھی کہ گزشتہ روز اچانک بجلی کی تاریں جوڑنے کے باعث شارٹ ہونے کی وجہ سے اچانک آگ بھڑک اُٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے ہوٹل کی تیسری منزل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا واقع کی اطلاع ملتے ڈی ایس پی گلیات ایس ایچ او ڈونگاگلی سمیت ریسکیو 1122 کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور ایک گھنٹہ کے طویل فائر آپریشن کے بعد ہوٹل کی تیسری منزل تک ہی محدود رکھتے ہوئے پر لگنے والی آگ پر قابو پاتے ہوئے مزید نقصان سے بچا لیا ریسکیو حکام کے مطابق دو فائر وہیکلز اور دس فائر فائٹز نے آپریشن میں حصہ لیا اس موقع پر ہوٹل انتظامیہ نے ریسکیو اہکاروں سمیت پولیس انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم انتظامیہ کے شکر گزار ہیں کہ جہنوں نے بروقت کاروائی عمل میں لاتے ہوئے آگ پر قابو پایا۔

جھنگی سیداں میں شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک گھر میں آگ بھڑک اٹھی۔
ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)جھنگی سیداں میں شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک گھر میں آگ بھڑک اٹھی۔جس کے نتیجے میں ایک دو کمرے اور اس میں موجود سامان جل کر راکھ ہو گیا۔ آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی فائر وہیکلز بمع 8 فائر فائٹرز جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور آگ بجھانے کا عمل شروع کر دیا۔ریسکیو کے فائر فائٹرز نے بہترین انداز میں فائر فاٹنگ کرتے ہوئے آگ پر قابو پایا فائر فائٹرز نے آگ کو گھر کے دوسرے حصوں میں پھیلنے سے روکا، گھر کو بڑی تباہی سے بچالیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!