نواں شہر بلاک بنانیوالی فیکٹری پرمسلح افراد کی فائرنگ۔ ایک نوجوان قتل۔ دوسراشدیدزخمی۔

ایبٹ آباد: نواں شہر بلاک بنانیوالی فیکٹری پرمسلح افراد کی فائرنگ۔ ایک نوجوان قتل۔ ایک شدیدزخمی۔ اس ضمن میں مقامی ذرائع نے وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ ہفتہ کی صبح نواں شہر جھاڑیاں روڈ پر واقع ایک بلاک بنانیوالی فیکٹری میں گھس کر مسلح افراد نے اندھادھند فائرنگ شروع کردی۔ جس کے نتیجے میں دو نوجوان شدید زخمی ہوگئے۔ مقامی ذرائع کے مطابق ایک نوجوان موقع پرہی مارا گیا۔ جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔

زخمی ہونیوالے نوجوان کو ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو کے اہلکاروں نے ہسپتال منتقل کردیا۔ جس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق ایک نوجوان کا تعلق کوہستان جبکہ دوسرے کا افغانستان کیساتھ ہے۔کوہستانی نوجوان کو شاید پرانی دشمنی کا بدلہ لینے کیلئے قتل کیاگیاہے۔ جس کی زد میں شاید افغانی نوجوان بھی آگیا۔نوجوانوں کو گولیاں مارنے کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے۔ واقع کی اطلاع مقامی پولیس کو دی گئی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر مقتول نوجوان کی لاش کو ایوب ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!