پہلے گھر پر پتھراؤ: پھر فائرنگ کرکے نوجوان کو قتل کر دیا گیا۔

مقتول کی نعش ٹراما سنٹرمنتقل، پوسٹ مارٹم کت بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی گئی، بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے قتل میں ملوث ملزم عقیق ولد رفیق کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر کے پابند سلاسل کر دیا۔
ہری پور (وائس آف ہزارہ) پولیس تھانہ بیڑ کی حدود موضع بھٹ میں نامعلوم وجوہات کی بناء پر ملزم کی آتشیں اسلحہ سے فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص قتل مقتول کی نعش ڈراما سنٹرمنتقل، پوسٹ مارٹم بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی گئی، پولیس نے مقتول کے بھائی کی مدعیت میں نا معلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے بروقت کاروائی کرتے ہوئے قتل میں ملوث ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا، عبدالوحید ولد چن سکنہ بھٹ نے پولیس کو رپورٹ درج کرواتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ گزشتہ شب میں اپنے گھر میں موجود تھا کہ ماموں زاد بھائیوں اور ماموں کے شور شرابہ کی آواز جو اس شور شرابہ پر بر اور حقیقی سعید اختر ان کے گھر چلے گئے اور ان کے گھر کی چھت پر چڑھ گئے جہاں ماموں شفیق ولد میر غلام اور ماموں کے دونوں بیٹے عتیق اور عامر بھی موجود تھے۔

جنھوں نے کہاکہ آج میری رات ہے ہمارے گھر کوئی پتھر مار رہے ہیں اور آج بھی پتھر مارے ہیں جو اسی وجہ سے شور شرابہ کر رہے ہیں کہ ہم سارے چھت پر کھڑے کہ قریب سوا آٹھ بجے رات کسی نامعلوم شخص، اشخاص نے فائرنگ کی جو ایک فائر میرے بھائی سعید اختر کو دائیں جانب سامنے چھاتی پر لگا اور ایک فائر دائیں بازو پر لگ کر شدید زخمی ہو کر موقع پر جاں بحق ہوا ہماری کسی سے کوئی عداوت نہ ہے اپنے طور پر معلومات کر رہے ہیں پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کی بعد ازں ڈی کی اومحمد عمر خان کی ہدایات پر پولیس تھا نہ پیڑ کے ایس ایچ او عبد الغفور خان نے ڈی ایس پی سرکل صدر افتخار سواتی کی نگرانی میں کاروائی کرتے ہوئے قتل میں ملوث ملزم عتیق ولد رفیق کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر کے پابند سلاسل کر دیا۔

 

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!