بابوسرٹاپ کے قریب پانچ مسلح ڈاکوؤں نے سیاحوں کو لوٹ لیا،پولیس نے مقدمہ تک درج نہیں کیا ٹورازم پولیس بھی غائب۔

ناران(وائس آف ہزارہ)بابوسرٹاپ کے قریب پانچ مسلح ڈاکوؤں نے سیاحوں کو لوٹ لیا،پولیس نے مقدمہ تک درج نہیں کیا ٹورازم پولیس بھی غائب۔ پشاورسے سیروتفریح کے لئے آنیوالے واجدالرحمان نے بتایاکہ وہ اپنے دوستوں کے ہمراہ بابوسرٹاپ کے قریب گیٹی داس پولوگراؤنڈ کے پاس تصاویر بنارہے تھے کہ پانچ مسلح ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر ان سے نقدی اور موبائل چھین لئے۔ملزمان نے ہم سے تھوڑی دورخیمہ لگاکر لیٹے نوجوانوں سے نقدی وموبائل کے ساتھ ساتھ گاڑی میں پڑیلائسنس دارپستول بھی اٹھالئے۔مگرجب پولیس کو اطلاع دی گئی تو انہوں نے کاروائی کے بجائے ہمیں ڈانٹناشروع کردیاکہ یہ علاقہ ہمارانہیں،جب چلاس پولیس سے درخواست کی گئی توانہوں نے کہا مقدمے کے اندراج کے لئے چلاس جاناپڑیگا۔

واجدالرحمان نے کے پی اور جی بی کے وزیراعلیٰ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ دونوں صوبوں میں پی ٹی آئی کی حکومت ہے توکیا ہمیں انصاف نہیں ملے گا نہوں نے سوال اٹھایاکہ ٹورازم کوپروموٹ کرنے کادعویٰ کرنیوالے عمران خان کی لاج رکھنے والاکوئی پولیس آفیسرانکی خون پسینے کی کمائی واپس نہیں دلاسکتا،کہاں گئی ٹورازم پولیس جس کے قیام پر کروڑوں روپے خرچ کئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!