بچوں سے زیادتی کرنیوالے قوم لوط کے دو پیروکاروں سمیت پانچ گرفتار۔

ملزمان جعفر اور عرفان کیخلاف مقدمہ درج، تین چوروں کو حراست میں لے لیا
مانسہرہ (وائس آف ہزارہ) مانسہرہ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائیوں کے دوران بچوں سے زیادتی کرنے والوں سمیت پانچ ملزمان گرفتار کر لئے۔ ڈی پی او مانسہرہ ظہور بابر آفریدی کے احکامات پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ضلع بھر میں کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،تھانہ للہ پولیس نے 5/6 سالہ دو بچوں کے زبردستی زیادتی کرنے والے چورا میرا کے رہائشی دوملزمان جعفر اور عرفان کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے خلاف زنا اور چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ کے تحت مقدمامہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ تھانہ سٹی کی لاری اڈہ چوکی نے موبائل ٹاورز سے قیمتی اشیا چوری کرنے والے ملزمان محمد امین ولد معین الدین اور شیخ حمد عمر ولد شیخ نیم کوگرفتار کر کے ملزمان سے 1لاکھ 26 ہزار روپے نفر اور 1 بیٹری ریکور کر کے مقدمہ درج کر لیا جبکہ تھانہ شنکیاری پولیس نیموٹرسائیکل چور ملزمان با بر سکنہ شن بالا اور احسان سکنہ سنڈ یکو گرفتار کر کے چوری کی گئیں چار موٹر سائیکلیں برآمد کر کے مزید قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!