ڈی ایچ کیوہسپتال کے ایم ایس نے ڈسٹرکٹ سپیشلسٹ کو بھی ڈی ایم ایس بنادیا۔

ہری پور:ڈی ایچ کیوہسپتال کے ایم ایس نے ڈسٹرکٹ سپیشلسٹ کو بھی ڈی ایم ایس بنادیا۔ محنتی اور تجربہ کار ڈاکٹروں کو نظرانداز کرکے ناتجربہ کار ڈاکٹروں کے ہاتھوں میں انتظامی امور تھمادیئے۔ ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ہری پور میں ڈی ایم ایس کی تین پوسٹوں پر پانچ ڈی ایم ایس تعینات کردیئے گئے ہیں۔ جوکہ ہسپتال کے ایم ایس نے اپنی ذاتی صوابدید پر تعینات کئے۔ اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ سپیشلسٹ کو بھی ڈی ایم ایس کی ذمہ داریاں سونپ رکھی ہیں۔ جوکہ سراسر خلاف قانون ہیں۔ اگر ڈسٹرکٹ سپیشلسٹ انتظامی امور سنبھالنے میں مصروف ہو جائے گا تو مریضوں کا کیابنے گا؟

قانونی ماہرین کے مطابق ڈسٹرکٹ سپیشلسٹ کو مینجمنٹ کیڈر میں آنے کیلئے اپنا کیڈر چھوڑ کر آنا پڑتاہے۔ قوانین میں واضح طور پرلکھا ہے کہ ڈسٹرکٹ سپیشلسٹ اپنے کیڈر میں رہ کر کسی صورت مینجمنٹ کیڈر میں نہیں جاسکتا۔ علاوہ ازیں ضلع ہری پورکے ٹراما سنٹر کو بھی ایسے ڈاکٹروز کے حوالے کردیاگیاہے جو بالکل ناتجربہ کار ہیں اور انتظامی امور کو چلانے کی صلاحیت نہیں رکھتے اور میڈیکولیگل میں بھی ہچکچاہٹ کا شکار ہوتے ہیں۔ ہسپتال کے ملازمین نے صوبائی حکومت سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیاہے۔

Facebook Comments