رمضان المبارک کا تقدس پامال کرنیوالے پانچ بدبخت جناح آباد میں جسم فروشی کے اڈے سے گرفتار۔

ایبٹ آباد: رمضان المبارک میں جناح آباد میں جسم فروشی کے اڈے پرچھاپہ۔ پانچ افراد تتلی سمیت گرفتار۔ اس ضمن میں پولیس ذرائع نے وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ مقامی لوگوں کی نشاندہی پر تھانہ میرپور کے ایس ایچ او کیڈٹ غفورقریشی نے جناح آباد میں ایک فلیٹ پرچھاپہ مارا۔ جہاں ولی الرحمن ولد غازی سکنہ بٹل، محمد فہیم ولد سلیم سکنہ مسلم آباد، جنید ولد منیر سکنہ مانسہرہ، گلاب ولد اورنگزیب سکنہ کھوکھر میرا، مساۃ (ز) سکنہ لاہور حال خاکی قابل اعتراض حالت میں موجود تھے۔ جن کو گرفتار کرکے ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔ واضح رہے کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں بھی چند بدبخت اللہ تعالیٰ کی عبادت کی بجائے گناہوں میں مصروف ہیں۔ جن کیخلاف عدالتوں کو بھی سخت کارروائی کرنے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!