ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر شاد محمد نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ایبٹ آباد میں آٹے کا کوئی بحران نہیں ہے آٹا کو ذخیرہ کرنے کی بجائے اگر اپنے ضرورت کے مطابق لیا جائے تو آٹا وافر مقدار میں موجود ہے خیبر پختونخواہ محکمہ خوراک نے گندم کا صوبائی کوٹہ پانچ ہزار ٹن سے برھا کر6500ٹن یومیہ کر دیا ہے ضلع ایبٹ آباد کو یومیہ234ٹن گندم کوٹہ دیا جاتا ہے جسکی پسائی سے8190تھیلے20کلو کے ضلع بھر کے نامزد سیل پوائنٹ کو دیئے جاتے ہیں آٹے کے نامزد ڈیلرز پورے ضلع کے دور دراز کے علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں اور سرکاری آٹا پہنچانے کے پابند ہیں ضلعی انتظامیہ اور محکمہ خوراک روزانہ کی بنیاد پر ان کی چیکنگ کرتے ہیں اگر کوئی کسی غفلت کوتاہی میں ملوث پایا جائے تو اس کے خلاف کاروائی کی جاتی ہے صوبائی حکومت کے ان موثر اقدامات کی وجہ سے ان دنوں آٹے کی قیمت میں نمایاں کمی آئی ہے اس وقت ضلع اور صوبے بھر میں آٹے اور گندم کی کوئی قلت نہیں ہے آٹا مارکیٹ میں وافر مقدار میں موجود ہے عوام سے اپیل ہے کہ وہ ان افواہوں پر کان نہ دھریں ضلعی انتظامیہ اور محکمہ خوراک عوام کو آٹے کی فراہمی یقینی بنانے میں اپنا بھر پور کردار ادا کررہے ہیں۔انہو ں نے مزید بتایا کہ سرکاری آٹا کا ریٹ فکس ہے1295روپے 20کلو صو با ئی حکو مت کے ان اقداما ت کی وجہ سے پنجاب یا دیگر اوپن مارکیٹ میں ڈبل سپر آٹا کا ریٹ جو 3000ہزار تک جا پہنچا ہے اب 2700سو روپے اور فا ئن آٹا جو3300سو روپے تک چلا گیا تھا اب اس کا ریٹ 2900سو تک آگیا ہے اور اس کا ریٹ مزید نیچے آئے گا۔ گندم کا ریٹ جو5500سو تک چلا گیا تھا اب4400سو روپے تک آگیا ہے اور اس میں بھی مزید کمی آئے گی۔انہو ں نے عوام سے درخواست کی ہے کہ مارکیٹ میں وافر آٹا موجود ہے سرکاری یا اوپن ما رکیٹ میں آٹے کی کسی قسم کی کمی نہیں ہے عوام آٹا خریدتے وقت اپنی ضرورت کے مطابق آٹاکی خیرداری کر تے ہو ئے دوسروں کا بھی خیال رکھیں۔انہو ں نے مزید آٹا کسی جگہ بھی اگر زخیرہ اندوزی یا سرکاری ریٹ سے زیادہ فروخت کر تے ہو ئے پایا جا ئے تو فوری طور پر ضلعی انتظامیہ اور محکمہ خوراک کو اطلا ع کی جا ئے ان کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لا ئی جا ئے گی۔
دوسری پارٹی کی جانب سے ایک نوجوان شہر یار ولد پرویز کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات۔ ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) تھانہ حویلیاں کی حدود لنگرہ میں تحصیل چیئر مین عاطف منصف خان اور ان کے ساتھیوں کے قتل کے واقعے میں پولیس نے بعض افراد کو گرفتار کر لیا جبکہ دوسری جانب سے بھی […]