وائس چیئرمین کینٹ فواد علی جدون کی کوششوں سے پھولوں کی نمائش تیرہ مئی سے لیڈی گارڈن میں منعقد کی جائیگی۔

ایبٹ آباد (وائس آف ہزارہ) وائس چیئرمین کینٹ بورڈ ایبٹ آباد فواد علی جدون نے کہا ہے کہ کینٹ بورڈ کے زیر اہتمام تین روزہ پھولوں کی نمائش 13مئی سے شروع ہو گی۔کنٹونمنٹ بورڈ شہر کو خوبصورت بنانے اور عوام کو تفریحی سرگرمیوں کی فراہمی میں پیش پیش ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں لیڈی گارڈن ایبٹ آباد میں تین روزہ پھولوں کی نمائش کے حوالہ سے تیاریوں کا جائزہ لینے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔جب کہ اس موقع پر ممبران کینٹ بورڈ قاضی احتشام الحق،ناصر سلیمان عباسی،ملک طیب اعوان بھی موجود تھے۔وائس چیئرمین کینٹ بورڈ فواد علی جدون کا کہنا تھا کنٹونمنٹ بورڈ مکینوں کو سہولیات کی فراہمی کے علاوہ شہر کی قدرتی خوبصورتی کو برقرار رکھنے کے لئے کوشاں ہیں۔عوام کے منتخب بورڈ کے ممبران باہمی مشاورت سے عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لئے خلوص نیت سے جدوجہد کر رہے ہیں جو کینٹونمنٹ بورڈ ایبٹ آباد کو مثالی بنانے کے لئے سرگرم عمل ہیں۔انہوں نے ایبٹ آباد لیڈی گارڈن میں 13سے 15مئی پھولوں کی نمائش کے حوالہ سے بتایا کہ ایبٹ آباد اپنے قدرتی حسن سے دنیا بھر میں منفرد مقام رکھتا ہے۔ نمائش میں تمام اقسام کے پودوں سے عوام میں رغبت پیدا ہو گی اس سے گھریلو سطح پر باغبانی کے شوق میں حوصلہ ملے گا۔قدرت کے رنگا رنگ خوشنما رنگوں کا حسین امتزاج شہریوں کے زوق کی بھی تسکین کرے گا۔انہوں نے کینٹ بورڈ عملہ کو بھی بہتر سے بہتر اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!