سینالیبارٹری چوک قتل کیس۔شہزاد عرف چڑیااوراسکابھائی دوروزہ جسمانی ریمانڈپر پولیس کے حوالے۔

ایبٹ آباد:سینالیبارٹری چوک قتل کیس۔شہزاد عرف چڑیااوراسکابھائی دوروزہ جسمانی ریمانڈپر پولیس کے حوالے۔پولیس اورمقامی ذرائع کے مطابق چالیس سالہ عبدالوحید ولد محمد صدیق جوکہ کٹلی پھلکوٹ کا رہائشی ہے اور آج کل یہ محنت مزدوری کی وجہ سے اپر کنج ایبٹ آباد میں نقل مکانی کرکے رہائش پذیر ہیں۔ عبدالوحید نے پولیس چوکی ڈی ایچ کیوہسپتال میں رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایاکہ ہماری سینالیبارٹری چوک میں سبزی کی دوکان ہے۔ جہاں سے ہم اپنی گزر بسر کرتے ہیں۔ میرے چھوٹے بھائی منیر اور شہزاد عرف چڑیا کے درمیان گزشتہ روز تلخ کلامی ہوئی تو ہم نے منت سماجت کرکے معاملہ رفع دفع کردیا۔ کیونکہ شہزاد عرف چڑیا نے پہلے بھی کئی افراد کوقتل کرچکاہے۔ یہ گزشتہ سال جیل سے باہر آیا۔

بروز جمعہ دن ساڑھے بارہ بجے اپنے بھائیوں عبدالقدیر، ظہیر اور خالہ زاد بھائی ساجد کے اپنی دوکان سینا لیبارٹری چوک میں موجود تھا کہ شہزاد عرف چڑیا، اس کا بھائی شیردل عرف شیری پسران سعیدساکنان کھولہ کیہال اپنے چچا جس کا نام نہیں آتا اور دیگر دواشخاص جن کے نام نامعلوم ہیں بامسلح میری دوکان میں گھس گئے اور آتے ہی گالم گلوچ شروع کردی۔شہزاد عرف چڑیا نے اندھادھند فائرنگ شروع کردی۔ جس سے ایک گولی میرے بھائی عبدالقدیر کو گردن میں لگی۔ اسی طرح دوسرے بھائی ظہیر کو شیری نے آہنی کلپ کے وار کرکے زخمی کردیا۔ ان کے چچا نے بھی آہنی کلپوں سے زخمی کیا اور اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔ جس کے نتیجے میں میرا بھائی عبدالقدیرموقع پر ہی قتل ہوگیا۔ جبکہ میرادوسرابھائی بتیس سالہ ظہیر، خالہ زاد بھائی تیس سالہ ساجد ولد مہابت خان سکنہ کیہال فائرنگ سے شدیدزخمی ہوگئے۔ تھانہ کینٹ میں ملزمان کیخلاف قتل اقدام قتل کی دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کرکے شہزاد عرف چڑیا اور اس کے بھائی شیردل عرف شیری کو گرفتار کرلیا۔ جبکہ دیگرملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق ہفتہ کے روز گرفتار ملزم شہزاد عرف چڑیا اورا سکے بھائی شیردل عرف شیری کو عدالت میں پیش کرکے دوروزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیاگیاہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!