چھاپے کے دوران پکڑی جانیوالی لڑکی مدعی بن گئی۔ لڑکا جیل پہنچ گیا۔

prison, arrested, police, lockup

ایبٹ آباد: پولیس کے شعبہ تفتیشکی انوکھی منطق کوئٹہ ہوٹل چھاپے کے دوران کمرے سے برآمد ہونے والے جوڑے میں لڑکی کو مدعی بنا کر لڑکے کو 376 میں جیل یاترا کرا دی عدالت نے گذشتہ روز ملزم علی شوکت کی درخواست ے ضمانت مسترد کر دی۔

ذرائع کے مطابق چند روز قبل ایس ایچ او میرپور نے کوئٹہ ہوٹل میں میں کاروائی کے دوران ہوٹل کے کمرے سے ا ب ج ساکنہ نملی میرا اور ساتھی علی ولد شوکت ساکنہ حویلیاں کو گرفتار کرتے ہوئے376 کا پرچہ دینے کے بجائے کیس میں لڑکی کو کلین چٹ دیتے ہوئے ملزمہ کو مدعی بناتے ہوئے لڑکے کے خلاف 376 کا مقدمہ درج کر دیا تھا۔جس پہ ایڈشنل سیشن جج فرزینہ شاہد نے ملزم علی کی درخواست ے ضمانت مسترد کر دی۔

ذرائع کے مطابق علی شوکت کے ساتھ پولیس نے زیادتی کی اور لڑکی کو بچایا گیا دوسری طرف تھانہ میر پور کی حدود میں چلنے والے ہوٹلوں میں غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف پولیس حکام کاروائی عمل میں لائیں اور بڑے پیمانے پہ چلنے والے چکلوں کا بھی خاتمہ کیا جائے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!