خیبرپختونخواہ کو گندم اورآٹے کی ترسیل یقینی بنائی جائے: قلندرلودھی کا نیشنل فوڈسیکورٹی اینڈریسرچ کانفرنس میں مطالبہ۔

پشاور: خیبرپختونخوا کے وزیر خوراک قلندرخان لودھی نے گزشتہ روز ویڈیو لنک کے ذریعے وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ فخر امام کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں تمام صوبوں میں گندم کی خریداری پر پیشرفت اور ذخیرے کی صورتحال، بین الصوبائی گندم کی خریداری کے مسائل اور گندم کے بیج کی ترسیل کے مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر خوراک خیبرپختونخواہ قلندرخان لودھی نے وفاقی وزیر کو خیبر پختونخوا میں گندم کی موجودہ صورتحال، رواں سال گندم کی خریداری کے لیے کی گئی منصوبہ بندی اور خریداری مہم سے تفصیلی آگاہ کیا۔ قلندر خان لودھی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا میں گندم کا استعمال پیداور سے کئی گنا زیادہ ہے اور اس ضرورت کو پورا کرنے کے لیے صوبے کا انحصار صوبہ پنجاب اور وفاقی ادارہ خوراک پاسکو پر ہے اس موقع پر صوبائی وزیر خوراک نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ رواں سیزن میں گندم کی ترسیل پر کسی قسم کی قدغن نہ لگائی جائے اور گندم کی آزادانہ تر سیل کو یقینی بنایا جائے تاکہ خیبر پختونخوا کو گندم کی خریداری میں مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے اور اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے مقررہ ہدف کو بروقت حاصل کیا جا سکے۔وزیر خوراک قلندر خان لودھی نے آٹے کی صوبہ پنجاب سے پختونخوا ترسیل کو تسلسل کے ساتھ برقرار رکھنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔


یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!