محکمہ جنگلات کے اہلکاروں سے گرین گولڈ اور سرسبز گلیات سرسبز ایوبیہ خانسپور ریالہ کو شدید ترین خطرات لاحق۔

ایبٹ آباد:محکمہ جنگلات کے افسران کی ملی بھگت پاکستان سے بڑے سیاحتی مقام گلیات اور گردونواح کے علاقوں موضع ریالہ،خانسپور بیرن گلی سمیت دیگر علاقوں میں محکمہ جنگلات ہی گرین گولڈ کو تباہ کرنے درپے ہو گیا۔درختوں کی کٹائی کیلئے پرمٹ جاری کر دیے جاتے ہیں اس کے بعد بے دریغ کٹائی کا ایک نہ تھمنے والا سلسلہ شروع ہے۔

ایک طرف وزیراعظم پاکستان کی بلین ٹری سونامی مہم، ملک کو سرسبز پاکستان بنانے کے دعوے تو دوسری طرف محکمہ جنگلات ایبٹ آباد کے اہلکاروں کی مال بناؤ مہم سے گرین گولڈ اور سرسبز گلیات سرسبز ایوبیہ خانسپور ریالہ کو شدید ترین خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔گلیات پاکستان کا بڑا سیاحتی مقام ہے، یہاں کی خوبصورتی کی وجہ ملک بھر بلکہ دنیا بھر سے سیاح یہاں کے دلفریب موسم، لہلاتے سرسبز شاداب درختوں کے سایوں، ٹھنڈی ٹھار آب و ہوا سے لطف اندوز ہونے کیلئے آتے ہیں،لیکن اگر جنگلات کی کٹائی اور سرکاری محکموں باالخصوص محکمہ جنگلات کی سرپرستی میں درختوں کی کٹائی سے یہ سرسبز گلیات ویران ہو جائے گا، خوبصورتی ماندھ پڑ جائے گی، وزیراعظم پاکستان کی بلین اور ٹریلین ٹری سونامی مہم اور ساتھ سرسبز و شاداب پاکستان کا تصود بھی کمزور پڑ جائے گا۔اس لیے عوامی معتبر حلقوں کی طرف سے مطالبہ سامنے آیا ہے کہ گلیات اور دیگر مختلف علاقوں ایوبیہ، چھانگلہ گلی، خانسپور، ریالہ بیرن گلی سمیت دیگر موضع جات میں پیسے لے کر پے درپے پرمٹ دینے کا سلسلہ روگا جائے، محکمہ جنگلات کو پابند کیا جائے کہ وہ جنگلات کی کٹائی پر سخت اقدامات اٹھائے اور جو اہلکار پیسے لیکر پرمٹ جاری کرنے میں دیر نہیں لگاتے ان کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!