سابق امیدوار تحصیل کونسل شہزاد رشید لڑکی کواغواء اوردھمکی دینے کے جرم میں گرفتار۔

ایبٹ آباد: سابق امیدوار تحصیل کونسل شہزاد رشید لڑکی کواغواء اوردھمکی دینے کے جرم میں گرفتار۔ اس ضمن میں ایبٹ آباد پولیس کے ذرائع نے وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ سال 2015ء کے بلدیاتی انتخابات میں یونین کونسل بانڈہ پیرخان سے تحصیل کونسلر کا الیکشن لڑنے والے شہزاد رشید کیخلاف تھانہ میرپور میں لڑکی کو زبردستی اغواء کرنے، دھمکیاں دینے سمیت دیگر دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کرکے گرفتار کر لیا گیاہے۔

شیخ البانڈی کے رہائشی نوجوان نے تھانہ میرپور میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایاکہ وہ اپنے دوست کیساتھ اپنی گاڑی میں منہ بولی بہن کو جناح آباد میں ڈرائیونگ سکھا رہا تھا۔ حبیب اللہ کالونی چوک میں ایک پراڈو گاڑی آئی اور اس کے ڈرائیور نے زور زور سے ہارن بجانا شروع کردیا۔جس کے بعد یہ گاڑی غائب ہو گئی۔ بعدازاں رات ساڑھے دس بجے یہ گاڑی دوبارہ ہماری گاڑی کے پیچھے آئی اورہیڈلائٹس مارنا شروع کردیں۔ جس پر میں نے منہ بولی بہن سے کہاکہ وہ گاڑی سائیڈ پر کردے۔ اس دوران پراڈو گاڑی والا شخص نیچے اترا اور بک بکواس شروع کردی۔ اور گالم گلوچ کرتے ہوئے کہاکہ میں حساس ادارے کا جنرل ہوں تم لوگوں کو نہیں چھوڑونگا۔ہمارے ساتھ ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھی ہوئی لڑکی مسماۃ (ط) کو بازو سے پکڑ کر گاڑی سے زبردستی اتار کر اپنی گاڑی میں بٹھا کر لے کر فرار ہو گیا۔

نوجوان کی رپورٹ پر تھانہ میرپور کے ایس ایچ او سردار واجد نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم شہزاد رشید کو گرفتار کرکے لڑکی کو بازیاب کرالیا اور ملزم کیخلاف تھانہ میرپور میں علت نمبر: 1029 زیر دفعات 365, 342, 506 پی پی سی کے تحت ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!