سابق انٹرنیشنل ہاکی ایمپائر سید صدیق شاہ بخاری طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔

ایبٹ آباد(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کے سابق انٹرنیشنل ہاکی ایمپائر اور ہاکی،باسکٹ بال اور ٹیبل ٹینس سمیت لاتعداد کھیلوں اور مختلف سماجی تنظیموں کے روح رواں اور ایبٹ آباد کالج کی سابق طلبا و طالبات کی نمائندہ تنظیم کاغانین کے سیکریٹری حبیب بینک کے سابق سینئر آفیسر سید صدیق شاہ بخاری طویل علالت کے باعث ایبٹ آباد میں انتقال کر گئے۔جن کی نماز جنازہ ایبٹ آباد اور بعد ازاں انکے آبائی شہر کوہاٹ میں ادا کی گئی جسمیں کھیلوں کی تنظیموں سمیت مختلف شعبہ ہاے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے ایبٹ آباد اور کوہاٹ دونوں مقامات پر کثیر تعداد میں شرکت کی اور بعد ازاں انکو آبائی گاوں گمبٹ کوہاٹ میں سپردخاک کر دیا گیا۔

مرحوم سید صدیق شاہ بخاری طویل عرصے سے شوگر بلڈ پریشر اور دیگر بیماریوں میں مبتلا تھے مرحوم کی پوری زندگی جہدوجہد،لگن، اور محنت سے عبارت تھی انہوں نے ہاکی کے میدان میں دنیا بھر میں پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز حاصل کر رکھا تھا اور لاتعداد ممالک میں وہ پاکستان کے ہاکی کے سفیر کے طور پر جانے اور پہچانے جاتے تھے اور دنیائے ہاکی کے اپنے دور کے منعقدہ انٹرنیشنل ہاکی ٹورنامنٹس میں بحیثیتایمپائر ایک الگ پہچان اور منفرد مقام رکھتے تھے وہ کئی سالوں تک ہاکی کے کھیل سے وابستہ رہے اس کے علاوہ وہ باسکٹ بال کے قومی سطح کے کھلاڑی بھی رہے اور ہزارہ میں باسکٹ بال کی داغ بیل ڈالنے والوں میں آپ کا نام لالہ امین مرحوم کے ساتھ ساتھ سر فہرست پے جبکہ آپ ہزارہ ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے کئی سال تک صدر بھی رہے جبکہ آپ کا شمار تاریخی ایبٹ آباد کالج کے سابق طلباء وطالبات کی تنظیم کاغانین کے بانیوں میں ہوتا ہے جبکہ ہزارہ کی کھیلوں کی تمام تنظیموں نے آپ کی وفات کو ایک بڑا سانحہ قرار دیتے ہوے آپ کے درجات کی بلندی اور مغفرت کی دعاء کی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!