سابق ایم پی اے ایوب آفریدی مسلم لیگ(ن) ایبٹ آباد کی صدارت کیلئے مضبوط امیدواربن گئے۔

ایبٹ آباد:پاکستان مسلم لیگ ن ضلع ایبٹ آباد کی صدارت کی جنگ مزید تیز سابق ایم پی اے ایوب آفریدی مضبوط ترین امیدوار کے طو رپر سامنے آ گئے۔ذرائع کے مطابق ایم پی اے سردار اورنگزیب نلوٹھہ کو یوتھ ونگ کا صوبائی صدر نامزد کیئے جانے کے بعد ضلع ایبٹ آباد کی صدارت کے متعدد امیدواروں کی امیدیں دم توڑتی نظر آ رہی ہیں پارٹی کے مرکزی و صوبائی رہنماؤں سمیت ضلع ایبٹ آباد کے پرانے و دیرینہ کارکنوں کی بڑی تعداد نے بھی سابق ایم پی اے ایوب آفریدی کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے ضلع ایبٹ آباد میں مضبوط اور موثر تنظیم کے قیام کا مطالبہ کر دیا ہے۔

معتبر ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما کیپٹن (ر) محمد صفدراعوان، صوبائی جنرل سیکرٹری و ایم این اے مرتضیٰ جاوید عباسی، ایم پی اے سردار اورنگزیب نلوٹھہ، ایم پی اے نعیم سخی تنولی، عنایت اللہ خان جدون سمیت دیگر کی بھی حمایت ایوب آفریدی کے ساتھ ہے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ آئندہ چند روز میں مسلم لیگ ن ضلع ایبٹ آباد اور اس کی تمام تحصیلوں میں نئے عہدیدارن کی تقرریاں کرے گی اس حوالے سے ملک مہابت اعوان، شوکت ہارون خان، ملک فیصل اعوان، نبیل عباسی، ملک وسیم، طاہر جاوید عباسی، تیمور جان و دیگر کے نام لیئے جا رہے ہیں صوبائی جنرل سیکرٹری و ایم این اے مرتضیٰ جاوید عباسی جلد نئی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کریں گے۔ذرائع کا مزید دعویٰ ہے کہ ملک مہابت اعوان صدارت کی دوڑ سے باہر ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!