لوگوں کی زمینوں پر قبضہ کرنے کے الزام میں گرفتار سابق صوبائی وزیر حاجی ابرار حسین تنولی ضمانت پر جیل سے رہا۔ عوام کی خدمت جاری رکھنے کا عزم۔

مانسہرہ(وائس آف ہزارہ) لوگوں کی زمینوں پر قبضہ کرنے کے الزام میں گرفتار سابق صوبائی وزیر حاجی ابرار حسین تنولی ضمانت پر جیل سے رہا۔ جیل سے رہائی کے بعد سابق صوبائی وزیر حاجی ابرار حسین نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میرے خاف سیاسی اختلافات کی بنیاد پر ایک جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ایف آئی آر کو پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کرونگااور حقیقت کو عوام کے سامنے لاؤنگا۔انہوں نے کہا کہ حلقہ پی کے 32اور پی کے 33 سے الیکشن میں حصہ لیکر سیاسی مخالفین کا ڈٹ کر مقابلہ کرونگا اور علاقہ تناول پکھل کے غیور اور غیرت مند عوام کو کبھی مافیاز کے سامنے تنہا نہیں چھوڑونگا۔میرے اور میرے خاندان کے خلاف جو بھی انتقامی کاروائیاں ایسے بزدلانہ اقدامت سے خائف ہونے والا نہیں۔میں نے اپنی زندگی اپنی عوام کے لئے وقف کر رکھی ہے۔جب تک زندہ ہوں علاقہ تناول اور پکھل کے عوام کی خدمت کرتا رہونگا۔انہوں نے کہا کہ میرے خلاف درج بوگس مقدمہ کو ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے کے لئے وکلاء کی ٹیم سے مشاورت کے بعد چیلنج کرونگا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!