شادی کی تقریب میں فائرنگ کرنیوالے چارملزمان گرفتار۔ مقدمہ درج۔

لوئر تناول:پولیس چوکی کوٹھیالہ کی شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ٹوڈو میرا میں کاروائی کے دوران چار ملزمان کو بمعہ اسلحہ گرفتار کرکے چوکی کوٹھیالہ میں مقدمات درج کر لیئے۔پولیس ذرائع کے مطابق ڈی پی او ایبٹ آباد یاسر خان آفریدی کی خصوصی ہدایات پر انچارج پولیس چوکی کوٹھیالہ کی شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف کاروائی انچارج چوکی کوٹھیالہ اے ایس آئی سیف الرحمن کو اطلاع ملی کہ چوکی کوٹھیالہ کی حدود ٹوڈومیرا میرا میں شادی کی تقریب کے سلسلے میں ناچ گاناجاری ہے۔اورہوائی فائرنگ بھی کی جارہی ہے جس انچارج چوکی کوٹھیالہ نے ایس ایچ او شیروان کیڈٹ عبدالغفور خان کی ہدایت پر پولیس پارٹی زیر نگرانی آئی ایچ سی شکیل احمد تشکیل دی۔

جس بمعہ نفری موقع پر پہنچ کر شادی کی تقریب میں فائرنگ کرنے والے چار ملزمان جن میں شفاقت حسین قوم تنولی ساکنہ بدیال سے ایک عدد پسٹل 30 بور بمعہ گولیاں وقار احمد ولد اقبال قوم تنولی ساکنہ رڑیاں سے ایک عدد رپیٹر بمعہ 5 کارتوس باسط مجید ولد محمد مجید قوم گجر ساکنہ بائی نورہ سے پسٹل 30 بور بمعہ 5 گولیاں اور عمیر علی ولد محمد عارف قوم اعوان ساکنہ بائی نورہ سے پسٹل 30 بور بمعہ 5 گولیاں برامد کرکے چوکی کوٹھیالہ میں امتناع فائرنگ ایکٹ 15 AA کے تحت مقدمات درج رجسٹرڈ کرکے ملزمان کو پابند سلاسل کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!